ورنگل میں مکاتب کو منظم اور مؤثر کیسے بنائیں؟ کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

One-day training workshop on "How to make schools organized and effective?” in Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

دینی تعلیمی بورڈ، جمعیت علماء ضلع ورنگل کے زیرِ اہتمام بتاریخ 12 جولائی بروز اتوار، بمقام مسجد عالمگیر،میر پیٹ، پدماکشی گٹہ، ہنمکنڈہ میں”مکاتب کو منظم اور مؤثر کیسے بنائیں؟” کے عنوان سے ایک روزہ تفہیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگا۔ اس ورکشاپ کا مقصد مکاتب کے نظام کو مزید منظم، مؤثر اور معیاری بنانا اور معلمین کی تدریسی و تربیتی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

ورکشاپ کی صدارت دینی تعلیمی بورڈ ضلع ورنگل کے صدر حضرت حافظ نصیر الدین صاحب دامت برکاتہم فرمائیں گے۔ جبکہ یہ پروگرام جمعیت علماء ضلع ورنگل کے صدر حضرت مولانا عبدالعظیم صاحب دامت برکاتہم کی قیادت میں منعقد ہوگا۔ نگرانی حضرت مولانا سید ایوب صاحب دامت برکاتہم، ناظم تحفظ ختم نبوت ورنگل کریں گے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی احسان احمد صدیقی صاحب دامت برکاتہم، استادِ حدیث و فقہ ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد اور ڈائریکٹر مفتاح آن لائن اکیڈمی، خصوصی خطاب فرمائیں گے اور مکاتب کے مؤثر نظم و نسق، جدید تدریسی اسالیب اور تربیتی امور پر رہنمائی فراہم کریں گے۔یہ تربیتی ورکشاپ صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہےگا۔

دینی تعلیمی بورڈ، جمعیت علماء ضلع ورنگل نے ضلع بھر کے تمام معلمینِ مکاتب، ائمہ مساجد، مدارسِ دینیہ کے ذمہ داران اور دینی خدمات سے وابستہ افراد سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم تربیتی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور مکاتب کے نظام کو مزید مضبوط، منظم اور مؤثر بنانے کی اجتماعی کوشش میں اپنا کردار ادا کریں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر: 9701659420، 9121046445۔

News Source : M.F. Baig Riaz