Membership of Telangana Urdu Working Journalists Federation in Zaheerabad
(اپنا ورنگل)
ظہیرآباد :
شیخ محمد حاجی علی کنوینئر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن متحدہ ضلع میدک نے ظہیرآباد کا دورہ کرتے ہوئے ہوٹل اتیتھی میں فیڈریشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس فیڈریشن کی رکنیت سازی انجام دی گئی۔ جہاں اجلاس میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والے اردو صحافیوں نے جن میں بالخصوص محمد طیب علی، محمد اعجاز پاشاہ، سید اکرم پٹیل، محمد محبوب غوری، محمد نصیرالدین، شیخ رفیع، محمد مبین،محمد شجاع الد ین محمد مجاہد، حافظ محمد محبوب، حافظ محمد اکبر نے شرکت کرتے ہوئے رکنیت حاصل کیں۔
اس موقع پر محمد حاجی علی نے کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اردو صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ہر وقت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح وہ متحدہ ضلع میدک کے تمام علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اردو صحافیوں کی رکنیت سازی کو انجام دیں گے۔
بعد ازاں شیخ فرید بی آر ایس قائد کی سعادت حج کی ادائیگی پر صحافیوں نے شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ظہیرآباد الحاج محمد منہاج نے تمام صحافیوں سے اظہار تشکر کیا۔
News Source : Mohd. Shujauddin

