LOC of 5 lakh amount approved for treatment of patient from Utkoor Mandal

(اپنا ورنگل)
اوٹکور :
آج حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع تلنگانہ ریاست کے وزیرِ مملکت محترم ڈاکٹر واکٹی سری ہری ، کی رہائش گاہ پر اوٹکور منڈل مرکز کے رودر نگر سے تعلق رکھنے والے سدھارامپا کی صاحبزادی کے علاج کے لیے ₹5 لاکھ کی ایل او سی (LOC) منظور کی گئی۔
یہ ایل او سی وزیرِ مملکت ڈاکٹر واکٹی سری ہری ، کے ہاتھوں مستحق خاندان کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر خاندان کے افراد نے علاج کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے پر وزیرِ محترم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری ،نے کہا کہ حکومت مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کی ہر ممکن مدد کے لیے سنجیدہ ہے اور عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔اس موقع پر سابقہ منڈل صدر کانگرس وگنیشور ریڈی موجود تھے۔
News Source : Mohd. Ashfaq

