Jamal Shareef’s birthday celebration was organized by Telangana Urdu Working Journalists Union (TUWJU) Warangal Unit

(اپنا ورنگل)
ورنگل:1
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (TUWJU) ورنگل یونٹ کے زیر اہتمام ریاستی نائب صدر جناب جمال شریف (ایڈوکیٹ و صحافی) کی سالگرہ کے موقع پر ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب (TUWJU) کے ورنگل کنوینر مرزا فتح اللہ بیگ ریاض کی زیر قیادت میں جناب محمد نعیم(روزنامہ سیاست کے نمائندہ ) کی ر ہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی روزنامہ سیاست اور سیاست ٹی وی کے ایڈیٹر جناب عامر علی خان تھے۔ اپنے خطاب میں مقررین نے جناب جمال شریف کی صحافتی، سماجی اور ملی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ملت و معاشرہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے صدر جناب محمد سراج احمد، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، روزنامہ سیاست کے نمائندگان محمد نعیم اور محمد اسماعیل ذبیح کے علاوہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین ورنگل یونٹ کے اراکین محمد عبدالرزاق اکرم، مبشر محی الدین، سید صادق حسین، محمد فیروز بابا اور دیگر صحافیوں و معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر جناب جمال شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر، خوشحالی اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

