Get back seized two-wheelers with documents: Kazipet Traffic Police

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
قاضی پیٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر پٹلا وینکنا نے قاضی پیٹ،ہنمکنڈہ اور ورنگل کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جن کی دو پہیہ گاڑیاں معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں یا دیگر وجوہات کی بنا پر ضبط کرکے پولیس اسٹیشن میں رکھی گئی ہیں وہ مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ٹریفک پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اپنی گاڑیاں واپس حاصل کریں۔
قاضی پیٹ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر وینکنا نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ بعض گاڑیاں عرصۂ دراز سے پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔ ایسے تمام مالکان اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری دستاویزات پیش کرکے انہیں واپس لے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن گاڑیوں کے خلاف ڈرنک اینڈ ڈرائیو، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے یا زیرِ التوا ٹریفک چالان جیسے مقدمات درج ہیں،
ان کے مالکان پہلے متعلقہ قانونی کارروائی مکمل کریں اور بقایا معاملات نمٹانے کے بعد اپنی گاڑیاں حاصل کریں۔انسپکٹر وینکنا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اپنے زیرِ التوا مقدمات جلد نمٹائیں اور پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ اپنی دو پہیہ گاڑیاں واپس حاصل کریں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

