ضلع کلکٹر پریانکا نے ڈیجیٹل ری-سروے کے عمل کا معائنہ کیا۔

District Collector Priyanka inspected the digital re-survey process

(اپنا ورنگل)

اوٹکور:

تلنگانہ ریاست میں اراضی تنازعات کے حل اور اراضی ریکارڈس کو جدید بنانے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیجیٹل ری-سروے کے عمل کا ضلع کلکٹر پریانکا نے جمعہ کے روز اوٹکور منڈل کے وینکٹاپور ریونیو گاؤں میں معائنہ کیا۔اس موقع پر کلکٹر پریانکا نے کہا کہ حکومت ’بھوبھارتی‘ پورٹل کے ذریعہ سروے میپ کے ساتھ خصوصی بھودھار (Bhudhaar) نمبر کی بنیاد پر مستقل اراضی حقوق کی رجسٹریشن کا عمل انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں وینکٹاپور ریونیو گاؤں کے 45 سروے نمبروں کے تحت 646.39 ایکڑ اراضی میں ریونیو ری-سروے کیا جائے گا۔ کسان جس اراضی پر حقیقت میں قابض اور زیرِ استعمال ہیں، اس کے رقبے کی بنیاد پر جامع سروے کیا جائے گا۔کلکٹر نے بتایا کہ سب سے پہلے پورے گاؤں کی حدود (Village Boundary) کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس کے بعد گرام کنٹھم کی حدود، سرکاری اراضی سے متعلق سروے نمبرز اور سرکاری اراضی پر کسانوں کے لحاظ سے موجود قبضہ/پوزیشن کی نشاندہی کی جائے گی۔

بعد ازاں پٹہ اراضی میں بھی کسانوں کے لحاظ سے سروے کا عمل انجام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ری-سروے شروع کرنے سے قبل گرام سبھا منعقد کرتے ہوئے عوام کو اس عمل سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد گاؤں میں ٹام ٹام کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ری-سروے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ضلع کلکٹر نے کسانوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ری-سروے کے عمل میں حکام کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی اراضی سے متعلق تمام ضروری تفصیلات اور دستاویزات متعلقہ عہدیداروں کو فراہم کریں۔اس موقع پر تحصیلدار اشوک کمار، سروےئر جئے شنکر، دیگر سروےئرز اور کسانوں سمیت متعلقہ افراد موجود تھے۔