Appeal to the lovers of the Prophet (peace be upon him) to participate in the procession of Muhammad (peace be upon him) on August 26 in Warangal

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
محمد ساجد کے اطلاع کے بموجب تنظیم غلامان رحمت اللعالمینﷺ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس محمدیﷺ بتاریخ 26اگست 2026ء بروز چہارشنبہ بوقت بعد نماز ظہر بمقام منڈی بازار چوراہا سے نکالا جائے گا۔
اس جلوس کی صدارت حضرت الحاج سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق ربانیؒ عرس جاگیر ورنگل کریں گے اور جلوس کی نگرانی حضرت الحاج سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا صاحب برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق ربانیؒ عرس جاگیر ورنگل کریں گے۔
منتظمین نے کہا کہ اس جلوس کا آغاز غوثیہ چوک منڈی بازار ورنگل سے نکل کر مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے بارگاہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانیؒ پر اختتام ہوگا۔ انہوں نے تمام عاشقان اہل بیت سے گذارش کی ہے کہ کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر عاشق رسول ثابت کریں۔
مزید تفصیلات کے لئے 8919108851,9989733485 پررابطہ کریں ۔
News Source : M.A. Razzak Akram

