شیوا نگر ورنگل میں گیارھویں شریف کا اہتمام۔

Gyarveen shareef celebrations at shiva nagar warangal

ورنگل :
( اپنا ورنگل)
شیوا نگر ورنگل میں غوث پاک کمیٹی آٹو یونین کی جانب سے گیارھویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینئر ریاستی کانگریس قائد گوپالہ نوین نے شرکت کی۔ اس موقع پر لنگر کا اہتمام کیا گیا تمام طبقات کے لوگوں نے لنگر غوث سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر مسٹر نوین راج نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یونین کی جانب سے گیارھویں شریف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کر کے مسرت محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل شہر ہمیشہ سے پر امن رہا ہے۔ جہاں ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے لوگ مل جل کر تہواریں مناتے ہیں۔ اس پروگرام میں سینئر بی آر ایس قائد سید مسعود، ایم ڈی شوکت٬ ایم ڈی گمشاولی٬ محمد محمود٬ محمد یعقوب٬ افضل٬ یعقوب٬ مرزا حسن بیگ٬ ایم ڈی ابو٬ بابجانی٬ محمد معشوق کے علاوہ میروگو اشوک٬ پالا راجیش٬ ڈیویزن صدر شیوا٬ گڈم روی کے علاوہ مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

News Source : Mohd. Mashooq shareef