جوبلی ہلز میں بی آر ایس امیدوارہ سنیتا کی انتخابی مہم بام عروج پر
عوام میں زبردست جوش و خروش.

Election campaign of brs candidate sunitha in jubilee hills is at its peak  huge response from public

سینئر قائد محمد اعظم علی کا وشنو وردھن ریڈی کے ہمراہ مختلف علاقوں میں پیدل دورہ ،کانگریس حکومت کی ناکامیوں اور جھوٹے وعدوں سے عوام کو واقف کر وایا گیا، رائے دہندوں میں ”باقی کارڈس “کی تقسیم۔

حیدرآباد :

(اپنا ورنگل)

جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کیلئے بی آر ایس امیدوارہ ماگنٹی سنیتاکی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ آج بی آر ایس کے سینئر قائد محمد اعظم علی نے بی آر ایس قائدین پی وشنو وردھن ریڈی ، ارشد نواب ، عبداللہ سہیل کے ہمراہ جوبلی ہلز کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے عوام سے ملاقات کر تے ہوئے جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بی آر ایس امید وارہ ماگنٹی سنیتا کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے یوسف گوڑہ ، کرشنا نگر کے سی بلاک کا دورہ کیا گیا ۔ بی آر ایس قائدین نے عوام سے ملاقات کی اور کے سی آر حکومت کے کارناموں سے واقف کروایا۔انتخابی مہم کے دوران رائے دہندوں کو کانگریس کے جھوٹے وعدوں اور دھوکہ دہی سے بھی تفصیلی طور پر واقف کر وایا گیا۔ بی آر ایس قائدین کے دورہ کے موقع پر عوام کا جوش و خروش دیکھا گیا۔

اس دوران بی آر ایس کے سینئر قائد محمداعظم علی نے اپنے اس دورے کے دوران کرشنا نگر ،سی کالونی میں واقع ایک ہوٹل میں مقامی عوام کے ساتھ چائے نوشی کر تے ہوئے کانگریس حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بی آر ایس دور حکومت میں انجام دی گئی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کر وایا۔اس موقع پرسلمان خان،محمد اعجاز،محمد عمران ،محمد فیروز،شیخ عمران،محمد لئیق،محمد قدیر کے علاوہ دیگر بی آر ایس اقلیتی قائدین موجود تھے۔

اس موقع پر کانگریس کے جھوٹے وعدوں اور ناکامیوں کو بے نقاب کر تے ہوئے باقی کارڈس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

News Source : Agency