ورنگل :
( اپنا ورنگل)
حضرت حاجی محمد عبدالحمید شاہ میاں المعروف سیلانی بابا تخت نشین خانقاہ سیلانیہ اگلا پور دامیرا منڈل ورنگل کی نگرانی میں خانقاہ سیلانیہ کے احاطہ میں بڑی گیارھویں شریف کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ عرس جاگیر ورنگل اور حضرت سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشین حضرت معشوق ربانی ؒ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں سید مخدوم محی الدین تلگو مقرر اور مولانا معصوم نقشبندی نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر حضرت سیلانی بابا نے حضرت نوید بابا اور حضرت عبیدبابا کی تہنیت کی۔ اس موقع پر تمام لوگوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ قبل ازیں بعد نماز عصر دف پر فقراء نے کلام پیش کیا۔ بعد نماز مغرب لنگر غوث الوری کا اہتمام کیا گیا۔بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جناب جہانگیر قوال و ہمنواء حیدر آباد نے حمد٬ نعت اور منقبتی کلام پیش کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد عبدالرشید برادر تخت نشین خانقاہ سیلانیہ٬ محمد عبدالرحمن٬ غلام حاجی محمد عبدالرحمن شاہ میاں عامر، شیخ معین٬ صامبا راجو کے علاوہ مریدین٬ معتقدین اور مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
News Source : Aleem Danish


