Rajnala sri hari distributed large umbrellas to small vendors
ورنگل :
( اپنا ورنگل)
گریٹر ورنگل کانگریس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ راجنالا سری ہری نے فٹ پاتھ پر بے سہارا کاروبار کرنے والے چھوٹے تاجرین کیلئے بارش اور دھوپ سے بچنے کیلئے بلا تفریق مذہب و ذات 200 تاجرین میں بڑی چھتریاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر راجنالا سری ہری نے بات کرتے ہوے کہا کہ وہ ماضی میں بھی چھتریاں٬ بستر کی چادریں اور چاول کے تھیلے تمام ذاتوں٬ تمام مذ!ہب کے افراد میں اور چھوٹے کاروباریوں میں تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے دور میں جب کوئی کسی کا پرسان حال نہیں تھا اس وقت میں نے تمام بزرگوں میں ادویات فراہم کیا۔انہوں غریبوں کی مدد کیلئے ہمیشہ آگے رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجنالا سری ہری کے ہمراہ پولیپاکا پرساد٬ سولا وجئے٬ رام چندر٬ اکھل٬ شیوا اور دیگر موجود تھے۔
News Source : Mohd Fazal ur Rahman Wajid


