ریاستی حکومت نے مامنور ہوائی اڈے کی ترقی کیلئے 90 کروڑ روپے کی اضافی منظوری دی ہے۔
رکن پارلیمنٹ کڈیم کاویا نے وزیراعلٰی ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔

The state  government has approved an additional  90 crore for the development of mamnoor airportT

ورنگل :
( اپنا ورنگل)
ریاستی حکومت نے ورنگل کے مامنور ایئرپورٹ کی ترقی کے لیے اراضی کے حصول پر مزید 90 کروڑ روپئے کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی منظوری کے بعد اراضی  کے حصول کے لیے کل فنڈز بڑھ کر 295 کروڑ روپئے ہو گئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ، روڈز اینڈ بلڈنگز نے بروز جمعرات اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ محکمے نے ورنگل کلکٹر کو ہدایت دی کہ اراضی کی خریداری جلد مکمل کی جائے اور متاثرہ اراضی کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ قبل ازیں ریاستی حکومت نے اس منصوبے کے لیے 205 کروڑ روپئے کی منظوری دی تھی، لیکن پیش و رفت کے جائزے کے بعد مزید فنڈز کی ضرورت محسوس کی گئی۔کابینہ نے اضافی 90 کروڑ روپئے کی منظوری دیتے ہوے اراضی کے حصول کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے لیے 280.30 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جسے جلد خرید کر ترقیاتی کاموں کے لیے منتقل کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مامنور منصوبہ ورنگل کے پرانے ایئر اسٹرپ کو دوبارہ فعال کرے گا اور خطے میں فضائی رابطے کو بہتر بنائے گا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (AAI) چھ علاقائی ہوائی اڈوں کے لیے تکنیکی و اقتصادی رپورٹ تیار کر رہی ہے، جن میں مامنور ہوائی اڈہ بھی شامل ہے۔ عہدیداروں کے مطابق یہ اقدام شمالی تلنگانہ میں تجارت، صنعت اور سیاحت کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ورنگل ایئرپورٹ کی توسیع ریاستی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ علاقائی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اضافی فنڈز سے اراضی کے حصول کے عمل میں تیزی اور منصوبے کی جلد تکمیل کی امید کی جا رہی ہے۔

News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid