Congratulations to the wedding, Kalyan Lakshmi, Chief Minister’s Relief Fund cheques and Indiraman House approval certificates were distributed by State Minister Konda Surekha.
ورنگل :
( اپنا ورنگل)
ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے آج اپنے حلقہ اسمبلی ورنگل ایسٹ میں شادی مبارک کلیان لکشمی٬ چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس اور اندراماں مکانات کے منظوری کے اسنادات کو استفادہ کنندگان میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے کہا کہ ریاستی وزیراعلٰی غریب عوام کی ترقی کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ کونڈا سریکھا نے کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین ان کی جانب سے کیے گئے کاموں کو نظر انداز کرتے ہوے جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقت کیا ہے اس پر توجہ دینا چاہیے۔ ورنگل میں شیوا نگر کے سائ کنونشن ہال میں ورنگل ایسٹ حلقہ کے تحت ورنگل اور قلعہ ورنگل منڈلوں کے استفادہ کنندگان کو کلیان لکشمی اور شادی مبارک /-5,30,61,480 کے چیکس اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ/-700,37,35 اور اندراماں مکانات کی منظوری کے اسنادات تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں کارپوریٹرس پوشالا پدما٬ چنتا کولہ انیل٬ بھوگی سورنا٬ کویتی کویتا٬ پلم پدما٬ گنڈو پورنا چندنا٬ ڈی آر او وجے لکشمی٬ ڈپٹی کمشنر پرسنا رانی٬ تحصیلدار سریکانت٬ اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے وزیر کونڈا سریکھا نے کہا کہ وزیراعلٰی ریونت ریڈی جہاں غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی پروگرام شروع کر رہے ہیں ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔
News Source : Ismail Zabi


