مسلم یونٹی اینڈ ڈیولپمنٹ مومنٹ (MUDM) ورنگل کے خصوصی اجلاس کا انعقاد۔
حضرت سید شاہ علی قادری عبید بابا برادر سجادہ حضرت معشوق ربانی ؒ و دیگر کی شرکت۔

Muslim Unity and Development Movement (MUDM) Warangal special meeting held. Hazrat Syed Shah Ali Qadri Obaid Baba, Brother Sajjadah Hazrat Mashooq Rabbani (RA) and others participated.

ورنگل :
( اپنا ورنگل)
مسلم یونٹی اینڈ ڈیولپمنٹ مومنٹ ورنگل کے زیر اہتما م اجلاس کا عرس جاگیر ورنگل میں زیر صدارت حضرت سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ عرس جاگیر ورنگل میں انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ و قاری محمد رشید کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ جناب وحید گلشن نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم یونٹی اینڈ ڈیولپمنٹ مومنٹ جناب محمد عبدالسبحان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و ترقی کے مقاصد کو مضبوط بنانے کے لئے عوام کی بھر پور تعداد میں شرکت ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام محبان ملت سے کہا کہ اسی جذبے کے ساتھ تنظیم کے ساتھ جڑے رہیں۔ جناب محمد علی زبیر ایڈوائزر تنظیم ہذا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس اجلاس میں جناب محمد غلام سرور منا کو اس تنظیم کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم کے استحکام اور مضبوطی کے لئے سخت محنت اور مشقت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔جناب محمد ایوب عرف رئیس نے MUDM کے اغراض و مقاصد بیان کیا۔ جناب معین الدین کو آرڈینٹر نے سالانہ تفصیلی رپورٹ پیش کی۔جناب محمد عبدالصمد نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم میں ہر محکمہ کے ریٹائرڈ ملازمین کو شامل کیا جائے۔ اس اجلاس کو حبیب خان، محمد پرویز، محبوب علی پاشاہ، محمد اسلم، افضل الدین عارف، محمد چاند پاشاہ، ایم اے جبار، اظہر خان، احسان محمد بابر، محمد جانی، دستگیر، عبدالحمید، امتیاز احمد، محمد معشوق، محمد امجد، محمد خلیل، الطاف حسین، معز بابا، سید فیض اللہ حسینی، محمد شکیل پنشن پورہ، سید سعاداللہ قادری، محمد عبدالستار اور دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر حضرت سید شاہ علی قادری عبید بابا اور جناب غلام سرور منا کی نوجوانوں کی جانب سے گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی۔

News Source : M. F. Baig Riaz