Expressing gratitude for timely resolution of the issues of the aided teachers <br>Telangana State Aided Teachers J. A. C. Warangal congratulates the D. E. O.
ورنگل- 11/ اکٹوبر
( اپنا ورنگل)
تلنگانہ اسٹیٹ ایڈیڈ ٹیچرس جائنٹ ایکش کمیٹی کے ذمہ داروں نے کنوینر ایم اے کے تنویر کی قیادت میں ایک وفد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ورنگل رنگیا نائیڈو کو ایڈیڈ ٹیچرس کے زیرالتواء مسائل سے متعلق ایک یاد داشت پیش کی تھی۔ مسائل پر مبنی اس یاد داشت میں ایڈیڈ ٹیچرس کے زیرالتواء مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ جس پر ڈی ای او ورنگل رنگیا نائیڈو نے فوری طور پر رد عمل ظاہر کیا۔ ڈی ای او نے ایڈیڈ ٹیچرس کے زیرالتواء مسائل کے بشمول گرانٹ ان ایڈ٬ پنشن پرپوزل٬ سرینڈر بلز٬ اسپیشل انکریمنٹس٬ سپلیمنٹری بلز وغیر سمیت کئی زیرالتواء فائیلوں کو بروقت مکمل کرنے پر ایڈیڈ ٹیچرس جیاک کے ذمہ داروں کی جانب سے جیاک کنوینر ایم اے کے تنویر کی قیادت میں آج ڈی ای او سے ملاقات کرتے ہوئے کثرت سے گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ای او رنگیا نائیڈو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسائل ہوں تو میرے علم میں لانے پر ان کو حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ اس موقع پر بابا جی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ آپ لوگوں کے ڈی اے سے متعلق بل کی تیاری کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے اور کہا کہ تنخواہوں کے بلز بروقت ڈی ای او آفیس بھیجے جائیں تو فوری طور پر اسے مکمل کرلیا جائے گا۔ اس مو قع پر جیاک کے ذمہ داروں کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ بابا جی اور سیکشن کلرک پدما کی بھی گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیڈ جیاک کے کو کنوینر سریدھر٬ محسن الدین٬ چندر راؤ٬ یعقوب٬ سرینواس گوڑ٬ کرشنا راؤ٬ جاما٬ بدرالزماں کے علاوہ اور دیگر موجود تھے۔
News Source : Aleem Danish


