ورنگل میں ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی دستخطی مہم، راہول گاندھی کی جدوجہد کو حمایت۔

Congress’ signature campaign against vote theft in Warangal, support for Rahul Gandhi’s struggle.

ورنگل- 8/ اکٹوبر
(اپنا ورنگل)
کونڈا فیملی کی ہدایت اور پی سی سی کی اپیل پر عمل کرتے ہوے 21ویں ڈیویزن کے کارپوریٹر محمد فرقان کی زیرِ قیادت بی جے پی کی ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سینئر رہنما راہول گاندھی کی اس جدوجہد کو حمایت فراہم کرنا تھا جو انہوں نے بی جے پی کے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف شروع کی ہے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی گوپال نوین راج شریک ہوئے۔21ویں ڈیویزن کے مقامی کارپوریٹر محمد فرقان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بی جے پی حکومت اور الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ کر کے ووٹ چوری میں ملوث ہیں، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں مہاراشٹرا، ہریانہ اور کرناٹک میں لاکھوں ووٹ حذف کرتے ہوے کانگریس کی نشستیں کم کی گئیں، اور بی جے پی جعلی ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آئی۔ فرقان نے مزید کہا کہ راہول گاندھی نے ان دھاندلیوں کے ٹھوس ثبوت پیش کیے ہیں، اور خدشہ ہے کہ بہار میں بھی بی جے پی اور الیکشن کمیشن ووٹ چوری کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس تحریک کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت کا تحفظ کیا جائے اور بی جے پی کو مناسب سبق سکھایا جائے۔ اس مہم میں کانگریس رہنماؤں، کارکنان اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دستخط کر کے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

News Source : Mohd Fazal ur Rahman Wajid