Sheikh Yasin of Warangal’s brilliant participation in the world record was awarded a medal and a certificate for participating in the Guinness World Records event.
ورنگل- 7/ اکٹوبر
( اپنا ورنگل)
تمل ناڈو کے تامبرم میں واقع SIVET کالج گراؤنڈ میں ورلڈ کراٹے ماسٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کو بالا مرگن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حصول کے مقصد کے تحت منعقد کیا گیا۔ ضلع ورنگل کے انچارج فناکوشی شوٹوکان کراٹے ڈو انڈیا ایسوسی ایشن کے بلیک بیلٹ 4ویں ڈان شیخ یاسین نے اس عالمی ریکارڈ تقریب میں شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ انہیں ورلڈ کراٹے ماسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈل اور سند پیش کی گئی۔ رشیناتھ (لندن)٬ گنیز ورلڈ ریکارڈ انچارج کے ہاتھوں سند عطاء کی گئی۔ اس کامیابی پر ایسوسی ایشن کے انڈیا چیف انسپکٹر و ایکزامنر٬ بلیک بیلٹ 7ویں ڈان راچا سرینو بابو نے شیخ یاسین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی سراہا۔
News Source : M.F. Baig Riaz


