اوٹکور میں مالیاتی خواندگی اور خواتین کے حقوق سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

Awareness program on financial literacy and women’s rights held in Utkoor

خواتین کو اپنے حقوق سے واقف ہونا اور سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنا چاہیے: سرپنچ رینوکا بھارت

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر اوٹکور میں آج وی بی جی رام جی کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کے لیے مالیاتی خواندگی (Financial Literacy) سے متعلق شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام گرام پنچایت اوٹکور کے سرپنچ رینوکا بھارت کی نگرانی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے تعاون سے والنٹری انٹیگریٹیڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔اسی موقع پر محکمہ خواتین و اطفال کی جانب سے خواتین کی بااختیاری مرکز کے تحت خواتین کے حقوق اور حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

پروگرام میں جینڈر اسپیشلسٹ انیتا نے خواتین کے حقوق، پی او ایس ایچ (POSH) ایکٹ، خواتین کے تحفظ اور نارائن پیٹ ضلع کو کم عمری کی شادیوں سے پاک ضلع بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ عوام کو ہیلپ لائن نمبرز 1098، 100، 181 اور 14567 کے استعمال اور ان کی اہمیت سے واقف کروایا گیا۔مالیاتی خواندگی کے موضوع پر ایس کے چاند سُلطانہ ،نے مرکزی و ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، اٹل پنشن یوجنا اور سکنیہ سمردھی یوجنا کے علاوہ بینک میں جنرل اکاؤنٹس کھلوانے، کے وائی سی (KYC) اپ ڈیٹ کرنے اور سائبر جرائم سے محفوظ رہنے کے طریقوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر سرپنچ رینوکا بھارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

عوام بالخصوص خواتین اور مزدور طبقے کو ان اسکیموں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔اس پروگرام میں نائب سرپنچ رمیش، سینئر میٹی بھیم شنکر گوڑ، بسریڈی، انیل، سی ایس پی (منی بینک) کاویتا دیوانند، بی جے پی ٹاؤن صدر تِمّپا، وارڈ ممبران اور دیگر مزدوروں نے شرکت کی۔