سائنس میوزیم میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا مجسمہ نصب کیا جائے,امجد خان کا مطالبہ، طلبہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا

Install a statue of Dr. A.P.J. Abdul Kalam at the Science Museum, demands Amjad Khan; describes him as a beacon of inspiration for students

(اپنا ورنگل)

کوسگی :

نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی میونسپلٹی حدود میں واقع بی سی کالونی میں قائم سائنس میوزیم میں ہندوستان کے سابق صدر اور ممتاز سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا مجسمہ نصب کرنے کا مطالبہ منڈل صدر مجلس امجد خان، نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سائنس میوزیم میں کئی ہندوستانی سائنسدانوں کے مجسمے نصب کیے گئے ہیں، لیکن ملک کے مشہور سائنسداں اور ’’میزائل مین آف انڈیا‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا مجسمہ موجود نہ ہونا افسوسناک ہے۔

امجدخان نے مطالبہ کیا کہ طلبہ میں سائنسی دلچسپی اور حصولِ علم کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ڈاکٹر عبدالکلام کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے، تاکہ ان کی زندگی اور خدمات سے نئی نسل کو تحریک حاصل ہو۔

انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کو مقامی قائد تیروملا ریڈی اور چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے علم میں لایا جائے گا۔