اردو مسکن خلوت مبارک میں جشنِ شیخ الاسلامؒ کا عظیم الشان جلسہ ، علمائے جامعہ نظامیہ کی علمی ، دینی ، روحانی و ملی خدمات کو بھرہور خراجِ تحسین

A grand event celebrating ‘Jashn-e-Sheikh-ul-Islam’ (RA) was held at the ‘Maskan-e-Khalwat-e-Mubarak’; the scholarly, religious, spiritual, and communal services of the scholars of Jamia Nizamia were accorded a resounding tribute

قرآنِ حکیم ، احادیثِ نبویہ ﷺ اور تاریخ کی روشنی میں علماء و مشائخ کے مدلل و مفصل خطابات ؛ حضرت عقیل بابا قبلہ کی سرپرستی اور حضرت محمود پادشاہ قادری زرین کلاہ کی نگرانی میں جلسہ کا کامیاب انعقاد

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

بزم فرزندانِ جامعہ نظامیہ و محبانِ جامعہ نظامیہ کے زیرِ اہتمام بروز پیر ، 19 اکتوبر 2026 ء ، بعد نمازِ عشاء سالارِ ملتؒ میموریل آڈیٹوریم ، اردو مسکن ، خلوت مبارک ، حیدرآباد دکن میں بانیِ جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ والارضیین حقیقت آگاہ معرفت دستگاہ استاذ اولیاء اللہ استاذ سلاطین آصفیہ حضرت علامہ حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادرؒ کے "جشنِ شیخ الاسلامؒ اور علمائے جامعہ نظامیہ کی گراں قدر علمی ، دینی ، روحانی اور ملی خدمات کو اجاگر کرنے کے عنوان سے ایک عظیم الشان کامیاب جلسہء عام منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ممتاز علمائے کرام ، مشائخِ عظام ، سجادگان ، دانشوران ملت اور اہلِ علم نے قرآنِ حکیم ، احادیثِ نبویہ ﷺ اور تاریخی حوالوں کی روشنی میں جامعہ نظامیہ کی علمی و دینی خدمات پر مدلل اور مفصل خطابات کرتے ہوئے بانیِ حضرت شیخ الاسلام امام حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانئی جامعہ نظامیہؒ کے علمی و روحانی کارناموں اور علمائے جامعہ کی خاموش مگر ٹھوس خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔

جلسہ کی سرپرستی پیرطریقت حضرت مولانا الحاج سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی المعروف حضرت عقیل بابا قبلہ سجادہ نشین روضۂ خوردؒ گلبرگہ شریف نے فرمائی، جبکہ حضرت مولانا الحاج سید شاہ محمود پادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین سلطان الواعظینؒ نے نگرانی کی ۔اس موقع پر حضرت مولانا سید شاہ ید اللہ محمد محمد الحسینی المعروف نظام بابا جانشین و سجادہ نشین روضۂ خوردؒ گلبرگہ شریف نے انوار الانوار کتاب کے حوالہ سے کہاکہ حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانئی جامعہ نظامیہ رحمہ اللہ خانوادہء بندہ نواز کے بھی محسن رہے ہیں ، ہمارے دادا حضرت رحمہ اللہ و دیگر اولاد امجاد کوبھی تعلیم عنایت فرمائی ، صدرنشین مشیر امور مذہبی کی بناء پر ہمارے خانوادے کو ترقی عطا فرمائی ، طبیب خانہ قائم فرمایا آج بارگاہ بندہ نوازؒ میں مدرسہ چل رہا ہے تو وہ بھی حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی علیہ الرحمہ بانی جامعہ نظامیہ ہی کا قائم کردہ ادارہ ہے ہماری جانب سے حضرت بانئی جامعہ کو صحیح انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کی مجھے سعادت ملی ہے؛

مہمان خطباء میں نبیرۂ کعبۂ دکن حضرت مولانا الحاج سید شاہ کلیم اللہ محمد محمد الحسینی المعروف کاشف پاشاہ بندہ نوازیؒ سجادہ نشین ویچرانی شریف سدی پیٹھ ؛ ترجمانِ قادریت حضرت مولانا الحاج سید شاہ رضوان پاشاہ قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و نبیرۂ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ عبدالطیف لابالیؒ کرنول اے پی نے کہاکہ میں خود ایک خانقاہ والا ہوں ہزاروں خانقاہوں کے ذمہ داروں نے فیض حاصل کیا ہے بانی جامعہ اور جامعہ نظامیہ سے نہ صرف ہم آج بھی 35 ہزار طلباء جامعہ نظامیہ سے فیض حاصل کر رہے ہیں ،مفکر اسلام حضرت مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ حفظہ اللہ کے قیام گاہ کے قریب رہنے کی سعادت مندی فیروز مندی حاصل رکھتا ہوں نمازیں اتنے طویل کہ ایسا محسوس ہوتا ہیکہ مفکر اسلام اللہ جل مجدہ سے باتیں کر رہے ہیں- 

حضرت مولانا الحاج صوفی سید شاہ محمد خیرالدین قادری بانی و صدر آل انڈیا صوفی علماء کونسل ؛ غازیٔ اہلِ سنت حضرت مولانا غلام صمدانی علی قادری صدر مرکزی انجمن قادریہ ؛ مفسرِ قرآنِ حکیم حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی خازن انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ ؛ حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری حیدر پاشاہ خلیفۂ مجاز اعظم المشائخؒ ؛ حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر سید شاہ محمد عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی سجادہ نشین بارگاہ حضرت مدنی پاشاہؒ شرفی چمن ؛ حضرت مولانا حافظ الحاج مفتی ڈاکٹر سید شاہ احمد غوری نقشبندی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ ؛ امیرِ امارتِ امتِ اسلامیہ حضرت مولانا الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری بانی و صدر آل انڈیا ایس ایس او اور جناب محمد برکت علی خان ایڈوکیٹ نے اپنے خطابات میں بانیِ جامعہ نظامیہؒ اور علمائے جامعہ نظامیہ کی خدمات کے مختلف علمی ، دینی ، روحانی اور ملی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ بانی جامعہ نظامیہ نے دینی علوم ، بالخصوص قرآن و حدیث ، فقہ ، عقائد ، عربی زبان و ادب اور اسلامی تعلیمات کی اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ اس عظیم علمی ادارے سے وابستہ علماء نے اپنی علمی و تدریسی خدمات کے ذریعے نہ صرف دینی علوم کی حفاظت و ترویج کی بلکہ معاشرے کی دینی ، اخلاقی اور روحانی رہنمائی میں بھی اہم حصہ ونمایاں رول ادا کیا ۔ مقررین نے واضح کیا کہ ان خدمات کا اعتراف نئی نسل میں علمی شعور آگہی ، دینی وابستگی اور اپنے اسلاف کے علمی ورثے سے تعلق کو مضبوط بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے ۔

بانیِ جامعہ نظامیہ حضرت علامہ حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادرؒ کی شخصیت اور کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپؒ نے علم و معرفت ، تعلیم و تربیت اور دینی خدمت کو اپنی زندگی کا عین مقصد بنایا ۔ آپؒ کے قائم کردہ ادارے نے نسل در نسل علماء کرام ، فاضلین اور اہلِ علم تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ مقررین کے مطابق جامعہ نظامیہ کی علمی روایت ، اس کے اساتذہ کی محنت اور اس کے فاضلین کی خدمات دکن کی دینی و علمی تاریخ کا ایک اہم باب ہیں ۔جلسہ کے آغاز میں حافظ سید شاہ عبدالحسیب قادری جانشین سجادہ نشین شفیق چمن، بودھن نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی۔

اس کے بعد بلبلِ باغِ مدینہ مولانا قاری صوفی محمد فرحت اللہ شریف قادری، مولوی فاضل جامعہ نظامیہ، اور جناب محمد شجاع الدین خلیل محمودی نے نعتِ شریف پیش کی۔ مولانا حافظ قاضی مفتی محمد احسن علی احتشام شاذلی نظامی ، مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے ترانۂ نظامیہ پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا ۔اس موقع پر مولانا قاضی محمد عبدالرشید قادری چشتی ، حضرت مولانا مفتی سید عظیم الدین نقشبندی ، مولوی کامل جامعہ نظامیہ اور مولانا مفتی سید آصف عمری ، امیر جمعیت اہلِ حدیث نے بھی خطاب کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جلسہ میں علمائے کرام و مشائخِ عظام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ نظامیہ کے علمی و دینی ورثے، اس کے بانی اور اکابر علماء کی خدمات کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ایسے علمی و روحانی اجتماعات کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اکابر کی خدمات کو محفوظ کرنا ، ان کی علمی روایات کو زندہ رکھنا اور طلباء و نوجوانوں کو دینی و تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینا ملت کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ جامعہ نظامیہ سے اولیاء اللہ ، چار بادشاہوں نواب میر محبوب علی خانؒ ،اعلیٰ حضرت نواب میر عثمان علی خانؒ ،اعظم جاہؒ اور معظم جاہؒ کے علاوہ ریاست آندھرا پردیش کے وزراء ، بالخصوص ملک کا سابق وزیر اعظم اور مرکزی وزراء نے حضور شیخ الاسلامؒ اور آپؒ کے شاگردین سے شرف تلمذ حاصل کیا ہے ان کے علاوہ محدثین ، مفسرین ، مفتیان کرام ، وکلاء ،اطباء ، قاضی حضرات ، ائمہ ، خطباء ، مشائخ قراء حفاظ لاکھوں کی تعداد میں فراغت حاصل کی –

حضرت شیخ الاسلامؒ 1266 ھجری میں ایک مجذوب حضرت سید یتیم شاہ صاحب قبلہؒ ناندیڑ کی دعاوؤں سے اور آپؒ کی پیش گوئی تمہیں ایک ایسا بیٹا پیدا ہوگا نورمن نور اللہ اسم بامسمی انوار اللہ تولد ہونگے ایسا ہی ہوا، 1292 ھجری میں آقائے دوجہاں رحمت اللعٰلمینؐ کے اشارہء منامی سے دکن مراجعت فرمائی اور جامعہ نظامیہ کی بناء تقویٰ و توکل اور زہد و ورع پر جامعہ نظامیہ قائم فرمایا ، دنیا میں ایک دینی مدارس کا قیام عمل میں آیا بانی کے انتقال کے بعد یا تو وہ مدارس اسلامیہ بند ہوگئے ہیں یا تو الا ماشآءاللہ چل رہے ہے – فرزندان جامعہ نظامیہ میں حضرت علامہ ڈاکٹر محمد حمید اللہ نقشبندی دنیا کی کئی ایک زبانوں پر عبور تھا اور فرانسیسی زبان میں قرآن حکیم ترجمہ کے ساتھ رقم فرمائی لاکھوں لوگ دائرہء اسلام سے وابستہ ہوگئے -جلسہ جشنِ شیخ الاسلامؒ نے بانیِ جامعہ نظامیہ اور اس عظیم علمی ادارے سے وابستہ علماء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ علمی و دینی روایت کے تسلسل ، اتحادِ علماء اور نئی نسل کی فکری و روحانی تربیت کے پیغام کو بھی نمایاں کیا ۔

کنوینر جلسہ اسد العلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی نے نظامت اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ والارضیین امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادر بانیء جامعہ نظامیہ رضوان اللہ علیہ 1336 ھجری میں جب اس دارفانی سے رخصت ہورہے تھے تو حضرت سیدنا یحیٰ پاشاہ سرکار قادری رحمہ اللہ مراقبہ میں تشریف فرماتھے خلفاء ، مریدین و معتقفین اور متوسلین نے آپ کو اچانک کھڑے ہوتے دیکھکر دریافت کیا کیا ہوا حضرت تو آپؒ نے فرمایا کہ ابھی ابھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم مدینہ منورہ سے ایک گھوڑے پر تشریف لارہے ہیں میں کھڑے ہوکر کیا دیکھتا ہوں کہ آپؐ کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے گرد و غبار اڑھ رہی ہے مراقبہ سے کھڑے ہوکر عرض کیا یا رسول اللہؐ ہمیں حکم فرماتے تو ہم آپؐ کی بارگاہ پر حاضر ہوجاتے آپؐ نے فرمایا میرا بیٹا انوار اللہ اس وقت نزاع کے عالم میں ہے اسے کلمہ پڑھانے کے لئے آیا ہوں آپؒ سرکار یحیٰ پاشاہ صاحب نے تحقیق کے لئے بھیجا تو معلوم ہوا کہ ابھی کچھ دیر پہلے حضرت بانئی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمہ کا وصال ہوچکا ہے 1336 ھجری میں وصال ہوچکا ہے-

مولانا الحاج سید شاہ صوفی حکیم سید خیر الدین قادری نے خطبہء استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نظامیہ کی اسناد پر آپؐ نے اپنی دستخط خاص مزین فرمایا – یہی وجہہ ہیکہ مخلوق خدا جامعہ نظامیہ کے اپنی جان تک نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے ،رائے درگ کی اراضی کا مسئلہ 1938 عیسوی میں جامعہ نظامیہ کو وقف کی گئی تھی تلگو دیشیم ، آندھرا پردیش حکومتیں خوب لوٹ کر تہس نہس کرچکی ہیں اس میں کانگر یس ،ٹی ڈی پی ، ٹی آر ایس ودیگر پہاڑی شریف کے لوگو شہہ نشین پر عمدۃ الحکمت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ ، اولاد حضرت بندہ نوازؒ حضرت مولانا مفتی الحاج سید شاہ سمیع اللہ محمد محمد الحسینی مولوی کامل جامعہ نظامیہ ،

امیر ملت اسلامیہ حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ حسامی مہتمم دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا عمر احمد شفیق جنرل سیکریٹری کُل ہند مجلس تعمیر ملت ،جناب محمد اظہر الدین امیر جماعت اسلامی تلنگانہ ، جانشین عمدۃ المحدثین حضرت علامہ خواجہ شریف قادریؒ مولانا حافظ الحاج محمد ولی اللہ ادریس قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ ، حضرت الحاج محمد عبدالکریم متولی مسجد اشرف کریم ، الحاج محمد رحیم اللہ خان نیازی سابق صدرنشین اردو اکیڈیمی اے پی ، مولانا حافظ الحاج مفتی محمد نظام الدین غوری قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و صدر بزم طلباء قدیم و محبان جامعہ نظامیہ ، حضرت مولانا شیخ محمد اسماعیل معصوم بابا چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل , مولانا محمد عبدالغفار قادری فارغ التحصیل جامعہ نظامیہ و دیگر حضرات موجودتھے –