انڈین نیشنلسٹ موومنٹ کے زیر اہتمام موٹوری کرشنا پرساد کی تعزیتی تقریب۔

Condolence meeting for Moturi Krishna Prasad organized by the Indian Nationalist Movement

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

انڈین نیشنلسٹ موومنٹ (INAM) کے نمائندوں نے منگل کے روز ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور INAM کے صدر موٹوری کرشنا پرساد کی یاد میں 3 اکتوبر کو منعقد ہونے والے یادگاری اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

INAM کے نمائندوں نے اجلاس کا دعوت نامہ رکن اسمبلی کے حوالے کرتے ہوئے ان سے بحیثیت خصوصی مہمانِ اعزازی شرکت کرنے اور موٹوری کرشنا پرساد کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی۔

اس موقع پر اوم برہما، بالاراجو، رام برہما،محمد ایوب ، نونا اپّاراؤ، افضل محی الدین، ڈاکٹر راج محمد، ابوبکر (ایڈوکیٹ) سابق کارپوریٹر سمیت دیگر موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz