حضرت شاہ محمد اسماعیل معصوم بابا کی مسندِ سجادگی و جانشینی پُر وقار دستار بندی۔

The dignified turban-tying ceremony for the *Masnad-e-Sajjadgi* (spiritual seat) and succession of Hazrat Shah Muhammad Ismail Masoom Baba

(اپنا ورنگل)

جل پلی  :

پیر طریقت حضرت شاہ محمد مومن چشتی قادری نقشبندی سہروردی بندہ نوازیؒ ولد حضرت شاہ محمد احمد حسینؒ کے گذشتہ ہفتہ انتقال ہوگیا تھا حضرت ممدوحؒ کے فرزندِ ارجمند پیرِ طریقت حضرت شاہ محمد اسماعیل صاحب معصوم بابا قبلہ چشتی قادری نقشبندی سہروردی بندہ نوازی جامع السلاسل کو حضرت مومن صاحبؒ کے جانشین و سجادہ نشین کی حیثیت سے مسندِ نشینی عطا کی گئی ۔

یہ روحانی و تاریخی مراسم رہبرِ شریعت ، پیرِ طریقت ، ولیِ کامل ، ولیء برحق ، ابوالمشائخ حضرت مولانا الحاج خواجہ صوفی سید مرتضیٰ علی حسینی چشتی قادری نقشبندی سہروردی المعروف بہ حضرت افسر علی شاہ صاحب قبلہ مدظلہ ( حالمقیم کینڈا ) کی ہدایت و حکم کے مطابق انجام دی گیء ہے حضرت ممدوحؒ ابوالمشائخ حضرت افسر علی شاہ صاحب قبلہ کے تمام سلاسل میں خلافت ہے ، واضح رہیکہ اس وقت حضرت ابوالمشائخ قبلہ حفظہ اللہ گذشتہ تقریباً سات ماہ سے کینیڈا میں مقیم ہیں اور آپ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ شمس الدین غازی سرکارؒ سجادہ نشین عثمان آباد مہاراشٹرا بھارت ہیں ۔

حضرت سید شاہ شمس الدین غازی سرکارؒ کو حضرت سیدنا نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہیؒ دہلی کے خلیفۂ مجاز ہیں ۔حضرت افسر علی شاہ صاحب قبلہ کے خلیفۂ مجاز و خلیفۂ خاص اولادِ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ ، پیرِ طریقت حضرت مولانا حافظ الشجرات خواجہ سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف رحمت بابا بندہ نوازی قبلہ مدظلہ چشتی قادری نقشبندی سہروردی کے دستِ اقدس سے حضرت شاہ محمد اسماعیل معصوم بابا صاحب قبلہ کی دستاربندی خلعتِ سجادگی و جانشینی اور متعلقہ روحانی مراسم پیرانِ عظام کے مروجہ طریقۂ کار کے مطابق انجام پائے ۔

اس موقع پر پیرِ طریقت حضرت مولانا صوفی عبداللہ بن سالم بایمین چشتی قادری نقشبندی سہروردی نے حضرت معصوم بابا صاحب قبلہ کی والدۂ ماجدہ سے جمیع علماء کرام و مشائخ عظام کی موجودگی میں مراسمِ جانشینی و سجادگی کی ادائیگی کے لئے باقاعدہ اجازت طلب کی ، جس کے بعد جمیع علماء کرام و مشائخ عظام اور حاضرین کی موجودگی میں یہ بابرکت و خوشگوار فریضہ مکمل کیا گیا۔تقریب کے دوران حضرت شاہ محمد اسماعیل معصوم بابا صاحب قبلہ کو سلسلۂ طریقت کی روایات کے مطابق دستار بندی اور خلعت عطا کرتے ہوئے خانقاہی و روحانی ذمہ داریاں سپرد کی گئیں ۔

اس موقع پر حاضرین نے اس روحانی تسلسل اور سلسلۂ مشائخ کی بقاء و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔اس پُرنور تقریب میں بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویرِ صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع ، حضرت شاہ محمد عبدالغنی چشتی قادری سجادہ نشین بارگاہ ہلی کھیڑ کرناٹک ، حضرت عبداللہ بن سالم بایمین المعروف شاہ صاحب قبلہ چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل کے علاوہ برادران سجادہ نشین جناب محمد نعیم ،

جناب محمد سمیع ، جناب محمد مزمل اور شہزادگان جناب محمد حسین پاشاہ ، جناب محمد مجتبیٰ پاشاہ سمیت دیگر معزز علماء، مشائخ ، مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر حضرت شاہ محمد اسماعیل معصوم بابا صاحب قبلہ کی مسندِ سجادگی و جانشینی کے لئے مبارکباد پیش کی گئی اور خانقاہِ مومنیہ کی روحانی روایات ، سلسلۂ طریقت اور فیوض و برکات کے مزید فروغ کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ اس یادگار تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔

News Source : Mohsin Pasha