نئی دہلی میں خواتین صحافیوں پر مبینہ حملے کے خلاف محبوب نگر میں احتجاج۔

Protest in Mahbubnagar against alleged attack on female journalists in New Delhi

(اپنا ورنگل)

محبوب نگر :

محبوب نگر میں مختلف صحافتی تنظیموں، بشمول TUWJ، IJU اور TUWJF کی جانب سے نئی دہلی میں خواتین صحافیوں پر مبینہ پولیس حملے کے خلاف آج تلنگانہ چوراستہ پر احتجاج کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ 3 ستمبر 2026 کو صحافی شاہین خان اور نفیسہ خان ہے، نے الزام عائد کیا کہ وہ سوالات کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، اسی دوران دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے کر ساکیت پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور مبینہ طور پر ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کی گئی۔

محبوب نگر میں احتجاج کے دوران صحافیوں نے دہلی پولیس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خواتین صحافیوں کے تحفظ اور صحافیوں کے حقوق کی ضمانت کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں TUWJF/IJU کے صدر ناگا راجو، سکریٹری ستیش ریڈی، وینکٹیش گوڑ، TUWJF کے صدر احد صدیقی سمیت متعدد صحافیوں احتجاج میں وینکٹیش گوڑ،

اشوک کمار، عبدالمجیب، ملا شاہ الدین، محمد جعفر، تقی حسین تقی، محمد مہراج، علیم صدیقی، رحیم، رفیع، اظہر خان، رگھو، سید اشفاق شاہ، انیل، نرنجن، محمد افضل، محمد ارجن اور مرزا وسیم بیگ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

News Source : Mohd. AShfaq