اماں نانا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام غریبوں میں کمبل تقسیم،ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی کی شرکت۔

Distribution of blankets among the poor organized by Amma Nana Charitable Trust, participation of MLA Naini Rajendra Reddy

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

ورنگل مغربی حلقہ کے 31ویں ڈویژن مالا گٹہ کے اطراف میں غریب خاندانوں کے لیے اماں نانا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ورنگل مغربی ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے غریب خاندانوں میں کمبل تقسیم کیے۔

اس موقع پر ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے سڑکوں اور ڈرینج کے نظام کا تفصیلی  جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے۔ سڑکوں اور ڈرینج سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے انہوں نے عہدیداروں کو فون پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

ایم ایل اے نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مسائل کے حل کے لیے درکار تجاویز فوری طور پر تیار کرکے روانہ کی جائیں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جاسکے۔غریب عوام کے لیے مختلف فلاحی و خدمت کے پروگرام منعقد کرتے ہوئے ان کی مدد کرنے پر اماں نانا چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر گنجی سرینواس ریڈی کو ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کی مدد کرنا قابلِ ستائش اقدام ہے۔اس پروگرام میں مقامی عوامی نمائندوں، کانگریس پارٹی کے قائدین و کارکنان، اماں ٹرسٹ کے نمائندوں اور مقامی عوام نے شرکت کی۔

News Source : M.F. Baig Riaz