Warangal Police Commissioner N. Shweta inspected the Madikonda Police Training Center

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل پولیس کمشنر این. شویتا نے جمعہ کے روز مڈی کونڈہ میں واقع پولیس ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ صبح ٹریننگ سنٹر پہنچنے پر پولیس افسران نے پودا پیش کرتے ہوئے پولیس کمشنر کا استقبال کیا۔بعد ازاں پولیس کمشنر نے ٹریننگ سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے مختلف امور پر تربیت حاصل کرنے کے لیے آنے والے پولیس افسران کے لیے فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پولیس کمشنر این. شویتانے ٹریننگ سنٹر میں فرائض انجام دینے والے افسران اور دیگر عملے کی کارکردگی کے بارے میں متعلقہ پولیس افسران سے معلومات حاصل کیں۔
پولیس کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی سی پی سرینواس، وائس پرنسپل رمنا بابو، انسپکٹر روی کمار، آر. آئی. سنگھ چلم سرینواس، آر. ایس. آئی. روی تیجا کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور عملہ موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Raiz

