Group-1 officer donates blood for the 7th time
(اپنا ورنگل)
اوٹکور :
نارائن پیٹ ضلع مرکز سے تعلق رکھنے والے پولے مونی ناگپا علاج کے لیے حیدرآباد کے پنجہ گٹہ واقع نیمس اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے لیے خون کی ضرورت بتائی۔اس سلسلے میں ناگپا کے اہلِ خانہ نے اوٹکور گاؤں کی شکتی فاؤنڈیشن کے بانی و صدر شیوا پرشاد ریڈی ،سے رابطہ کیا۔
اطلاع ملتے ہی شکتی فاؤنڈیشن کے رکن اور گروپ-1 افسر (CTO) جناب وینکٹیش نے رضاکارانہ طور پر آگے بڑھ کر حیدرآباد کے پنجہ گٹہ نیمس اسپتال میں خون کا عطیہ دیا۔وینکٹیش کا ساتویں مرتبہ خون کا عطیہ ہے۔
ان کی اس انسانی خدمت پر شکتی فاؤنڈیشن کے اراکین اور اہلِ خانہ نے اظہارِ تشکر کیا۔ہر صحت مند فرد کو ضرورت مند مریضوں کی مدد کے لیے باقاعدگی سے خون کا عطیہ دینا چاہیے۔ آئیے، خون عطیہ کریں اور انسانی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
News Source : Mohd. Ashfaq

