Independence Day ceremony at Hanamkonda Police Parade Ground, Ponguleti Srinivas Reddy will hoist the flag

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
ہنمکنڈہ ضلع مرکز کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں 15 اگست کو یومِ آزادی کی تقریبات شاندار پیمانے پر منعقد کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یہ بات ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے بتائی۔ضلع کلکٹر نے بتایا کہ صبح 9:20 بجے ریاستی وزیر برائے ریونیو، ہاؤسنگ اور اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پونگولیٹی سری نواس ریڈی بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔
صبح 9:30 بجے وزیر قومی پرچم لہرائیں گے، جس کے بعد پولیس پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے سلامی قبول کریں گے۔اس موقع پر وزیر ہنمکنڈہ ضلع کی ترقی اور فلاحی پروگراموں سے متعلق خطاب کریں گے۔ تقریب میں مجاہدینِ آزادی کی تہنیت، ثقافتی پروگرام اور مختلف سرکاری محکموں کے ترقیاتی و فلاحی پروگراموں کی عکاسی کرنے والی جھانکیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران، ملازمین، طلبہ، اداروں اور دیگر افراد کو ایوارڈس پیش کیے جائیں گے۔ اس کے بعد قومی ترانے کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکموں کے افسران باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
تقریب میں شرکت کرنے والے عوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، اس کے لیے پینے کے پانی، صفائی، پارکنگ اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے عوامی نمائندوں، مجاہدینِ آزادی، افسران، طلبہ، میڈیا نمائندوں اور عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے یومِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

