تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی دس سالہ خدمات، یکم اگست کو عظیم الشان تقریب

Ten years of service of Telangana Urdu Working Journalists Federation, grand ceremony on 1st August  

(اپنا ورنگل)

ناراین پیٹ  :

جناب مجاہد صدیقی ، کنوینر تلنگانہ اردو ورکنگ جنریلسٹ فیڈریشن ضلع نارائن پیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کے تمام اردو صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ فیڈریشن کے دس سالہ خدمات کے موقع پر یکم / اگست کو حیدرآباد میں منعقدہ شاندار پروگرام میں ضرور شرکت کرکے اردو صحافیوں کے حقوق اور دیرینہ مطالبات کے لئے متحدہ پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنی آواز بلند کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اردو صحافیوں کی خدمات کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے گذشتہ حکومتوں نے اپنے وعدے کبھی پورے نہیں کئے ، اکر ہم گذشتہ کی طرح اپنے حقوق کے لئے متحد نہیں ہونگے اور متحدہ جدو جہد نہیں کرینگے تو ہمارا کوئی پرسان حا ل نہیں ہوگا ،یہ پروگرام میڈیا اکیڈیمی ایڈیٹوریم تلنگانہ نامپلی میں یکم / اگست بروز ہفتہ گیارہ بجے دن سے آغاز ہوگا ، شرکا ء کے لنچ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

اس اجلاس کے مہمان خصوصی ریاستی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ جناب پی سرینواس ریڈی ، کے سرینواس ریڈی چیرمین پریس اکیڈیمی تلنگانہ اور ٹی یو ڈبلیو جے ریاستی صدر جناب وراحت علی ، کے علاوہ جناب محمد اظہرالدین ، ریاستی وزیر اقلیتی امور ، رکن پارلیمنٹ حیدرآباد جناب اسدالدین اویسی ، جناب محمد علی شبیر ، جناب طاہر بن ہمدان اور جناب وی کرشنا شرکت کرینگے ۔

اس موقع پر شہر واضلاع کے سینئر صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازہ جائیگا ، انہوں تمام اضلاع وشہر کے اردو صحافیوں سے اس اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ۔

News Source : Mohd. Ashfaq