پراجا وانی میں موصول ہو نےوالی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے :ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا

Complaints received in Praja Vani  should be resolved immediately: Warangal District Collector Dr. Satya Sharda

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں پیر کے روز منعقدہ پراجا وانی پروگرام میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے عوام سے براہِ راست ملاقات کرتے ہوئے ان کی درخواستیں وصول کیں۔اس موقع پر 189 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں محکمہ ریونیو سے متعلق 49، ڈی آر ڈی او سے 12، ہاؤسنگ محکمہ سے 68 جبکہ دیگر مختلف محکموں سے متعلق 60 درخواستیں شامل تھیں۔

ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ ہر درخواست کو فوری طور پر متعلقہ محکمے کو بھیج کر اس کا مکمل جائزہ لیا جائے اور جلد از جلد مسائل کا حل نکالا جائے۔ڈاکٹر ستیہ شاردا نے کہا کہ اس ہفتے کے پراجا وانی پروگرام میں زیادہ تر درخواستیں ریونیو، ہاؤسنگ اور پنشن سے متعلق موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو جلد حل کیا جائے۔پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر جی سندھیارانی، ایڈیشنل کلکٹر وائی وی گنیش، زیڈ پی سی ای او رام ریڈی، ڈی آر او وجئے لکشمی، ڈی آر ڈی او ناگا پدماجا، ڈی ایم اینڈ ایم ایچ او ڈاکٹر پرکاش سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے اپنی درخواستیں پیش کیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz