گروپ-1 میں ورنگل کا درخشاں ستارہ. محمد ولایت علی نے BC-E زمرہ میں ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا۔

Warangal shining star in Group-1. Muhammad Wilayat Ali secured first position in the state in the BC-E category.

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی 27 ستمبر کو کامیاب امیدواروں میں تقرر نامے تقسیم کریں گے، ورنگل کا فخر محمد ولایت علی ڈپٹی کلکٹر کے امیدوار قرار دینے کے امکان ہے۔


(اپنا ورنگل)

ورنگل : ڈپٹی کلکٹر یا آر. ڈی. آو سمیت اعلیٰ انتظامی عہدوں کے عزائم کی منزل طے کرتے ہوئے ورنگل شہر کے نوجوان محمد ولایت علی نے گروپ-1 امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے BC-E زمرہ میں ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (TPSC) کی جانب سے کامیاب قرار دیے گئے 562 امیدواروں کو عزت مآب وزیراعلیٰ انمولا ریونت ریڈی بذریعہ ایک پروقار تقریب میں ان کے تقرر نامے حوالے کریں گے۔ یہ تقریب 27 ستمبر بروز ہفتہ، حیدرآباد کے شلپا کلا ویدیکا میں منعقد ہوگی۔ ہر امیدوار کے ساتھ صرف دو ارکانِ خاندان کو شریک ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

ورنگل کے منڈی بازار کے رہائشی محمد ولایت علی ولد محمد محبوب علی، نے اپنی محنت اور لگن سے یہ درخشندہ مقام حاصل کیا۔ انہوں نے TGPSC کے حالیہ نتائج میں 489.5 نمبرات کے ساتھ مجموعی طور پر ریاستی سطح پر 86 واں رینک اور BC-E زمرہ میں پہلا رینک حاصل کیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کا انتخاب ڈپٹی کلکٹر یا آر ڈی او کے عہدے پر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ورنگل شہر کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

محمد ولایت علی کی تعلیمی زندگی بھی نہایت متاثر کن رہی ہے۔ محمد ولایت علی کا تعلق ورنگل شہر کے اینول منڈل اور گاؤں پننیل سے ہے جبکہ ان کے والد محمد محبوب علی ایک کرایہ دار کسان ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود ولایت علی نے اپنی تعلیم کے دوران غیر معمولی صبر و محنت کا ثبوت پیش کیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بری کرشنا اور پاتھ فائنڈر اسکول میں حاصل کی ورنگل پولی ٹیکنک سے ڈپلومہ مکمل کیا اور بعد ازاں سری ندهی انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک میں فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے TCS کمپنی میں دو برس سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دیں لیکن سول سروسز کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ملازمت ترک کر دی

نوٹیفکیشن کے اعلان کے بعد انہوں نے کسی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کا سہارا لیے بغیر ورنگل کی علاقائی لائبریری میں اپنی محنت اور خود اعتمادی کے بل بوتے پر تیاری کی اور پہلی ہی کوشش میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

ولایت علی نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام والدین کی دعاؤں، ان کی ہمت افزائی اور اپنے عزم و استقلال کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ سرکاری خدمات میں ڈپٹی کلکٹر یا آر ڈی او کی حیثیت سے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ تقریب نہ صرف کامیاب امیدواروں کے لیے باعث فخر ہوگی بلکہ ریاستی خدمات میں نوجوانوں کی شمولیت کو حوصلہ افزائی دینے کے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہے۔

ادھر چیف سکریٹری شری کے رام کرشنا راؤ نے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک تیاری اجلاس منعقد کیا تاکہ اس تقریب کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پروقار تقریب ریاستی نوجوانوں کی محنت و لگن کا اعتراف اور آنے والی نسلوں کو سرکاری خدمات کی جانب راغب کرنے کا محرک ثابت ہوگی.

News Source : Mohd. Munwaruddin