قاضی پیٹ ٹریفک پولیس نے گمشدہ 3 سالہ بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کیا۔

Kazipet Traffic Police safely returns missing 3-year-old to parents

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ہنمکنڈہ ضلع کے قاضی پیٹ میں ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ تین سالہ بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔اطلاعات کے مطابق قاضی پیٹ ٹریفک سرکل انسپکٹر وینکنا اور ان کا عملہ کڈ پی کنڈہ سنٹر پر گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے۔

اسی دوران ڈیزل کالونی پارک کے قریب راستہ بھٹک جانے والا تین سالہ بچے کو مقامی لوگوں نے دیکھا اور وہاں موجود ٹریفک پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے بچے سے متعلق معلومات حاصل کیں، جس کے بعد معلوم ہوا کہ وہ قاضی پیٹ کے وڈیرا بستی کا رہنے والا ہے۔

پولیس نے فوری طور پر بچے کے والدین اور رشتہ داروں سے رابطہ کیا اور ان کی موجودگی میں بچے کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ٹریفک پولیس نے والدین اور اہلِ خانہ کو بچوں کی حفاظت اور نگرانی کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

بچے کے والدین نے بروقت مدد اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنے پر قاضی پیٹ ٹریفک پولیس، بالخصوص سی آئی وینکنا اور ان کے عملہ کا شکریہ ادا کیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz