ایس آئی آر کے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے اراکین جمعیة کو ہدایت ریاستی منتظمہ کے اجلاس کے انعقا د کیلئے تلنگانہ کو چار زونس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ جمعیة علماءتلنگانہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس۔ریاستی صدر ‘ جنرل سیکریٹری اور دیگر کے خطابات

Jamiat members directed to actively participate in SIR activities. Decision to divide Telangana into four zones for holding state executive meeting. Meeting of the executive council of Jamiat Ulema Telangana. Addresses by the state president, general secretary and others

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :
جمعیة علماءتلنگانہ کی مجلس عاملہ اور مدعوئین خصوصی کا ایک اجلاس 21جون بروز اتوار بوقت صبح 10بجے بمقام مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی زیر صدارت حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیة علماءتلنگانہ منعقد ہوا۔ابتداءمیں قاری محمد یونس علی خان صاحب کی قراءت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوااور مولانا پیر عبدالوہاب عمیر صاحب نے نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔بعد ازاں محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنر ل سیکریٹری جمعیة علماءتلنگانہ نے ایجنڈہ پیش کیا اور گذشتہ کی کاروائی اور کارگزاری سے اجلاس کو واقف کروایا۔

اجلاس میں جمعیة علماءکے مختلف شعبہ جات کے استحکام پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا اور کئی اہم فیصلے لئے گئے۔سب سے پہلے ریاست میں جاری SIRسے متعلق جمعیة کے کارکنو ں کو یہ ہدایت دی گئی کے وہ اپنے اپنے علاقوں میںBLOsکے ساتھ پوری مستعدی سے اس کام میں جڑ جائیں تاکہ کوئی بھی مستحق رائے دہندہ کا نام فہرست سے خارج نہ ہو۔جنرل سیکریٹری جمعیة علماءتلنگانہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں صرف میاپنگ پر بھروسہ نہ کریں بلکہ 25جون سے شروع ہونے والے اصل کام پر بھر پورتوجہ دیںہر BLOکے ساتھ جمعیة کا ایک نمائند ہ بھی رہے جو فارم پر کرنے اور دیگر امور میں رائے دہندوں کی رہنمائی کرے۔

اجلاس میںSIRسے متعلق مشترکہ اپیل جاری کرنے اور ضلعی صدور کی جانب سے اپنے اپنے ضلع میں آڈیو پیام جاری کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے اجلاس کو بتایا کہ اضلاع میں Enumarationفارم کو تلگوکے علاوہ اردو یا انگریزی میں بھی فراہم کرنے کیلئے جمعیة کی جانب سے نمائندگی کی گئی اور اس سلسلہ میں ایک درخواست بھی عدالت میں داخل کی گئی اور آج یا کل ریاستی جمعیة بھی اس مقدمہ میں فریق بننے کی تیاری کررہی ہے۔

انہوں نے جمعیة کے ذمہ داروں سے کہا کہ 31جولائی کو مسودہ انتخابی فہرست کے اجرائی کے بعد رائے دہندوں کے ناموں کی عدم شمولیت پر اجتماعی نمائندگیوں ‘ عہدیداروں سے شکایات اور اپنا احتجاج درج کروانے کیلئے بھی تیاررہیں۔ اجلاس مےںریاستی مجلس منتظمہ کے اجلاس کے انعقاد کے علاوہ تذکرہ محاسن اکابر جمعیة و سدھ بھاو¿نا اجلاسوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔ اس مقصد کیلئے مجلس عاملہ نے ساری ریاست کو 4زونس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت زون نمبر ایک میں حیدرآبا‘ متحدہ رنگاریڈی‘ متحدہ مید ک ۔ زون نمبر 2میں متحدہ نظام آباد‘متحدہ کریم نگر‘ متحدہ عادل آباد۔

زون نمبر 3میں متحدہ ورنگل ‘ متحدہ نلگنڈہ ‘ متحدہ کھمم اور زون نمبر 4میں محبوب نگر‘ناگر کرنول‘ گدوال ونپرتی شامل ہیں۔زون نمبر ایککی مجلس منتظمہ کا اجلاس جولائی کا اوائل میںزون نمبر 2کے مجلس منتظمہ کا اجلاس جولائی کے اواخر میں اسی طرح زون نمبر3کے مجلس منتظمہ کا اجلاس اگست کے اوائل میں اور زون نمبر 4کی مجلس منتظمہ کا اجلاس اگست کے اواخر میں منعقد ہوگا ان تمام اجلاسوں کا تواریخ کا عنقریب اعلان کیا جائیگا۔مجلس عاملہ نے میڈیا کے ذریعہ مخالف اسلام پروپگنڈہ اور اسلام کی شبیہ کو متاثر کرنے کی سازشوں اور کوششوں کا سخت نوٹ لیتے ہوئے سوشل میڈیا ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ لیاگیا اور ہر ضلع سے دس دس نوجوانوں کو اس کام کیلئے تیار کرتے ہوئے خصوصاً تلگوزبان میں ان مخالف اسلام تحریکوں کا مو¿ثر جواب دینے کیلئے ایک ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کابھی فیصلہ لیا گیا۔

اجلاس کے اختتام سے قبل مدعوءخصوصی محترم سید غلام افضل خسرو پاشاہ بیابانی صاحب نے ہندوستان کے موجودہ سنگین حالات میں مسالک ‘ مکاتب فکراور فرقوں سے بالاتر ہوکر کلمہ کی بنیاد پر تمام مسلمانوں کے اتحاداور اجتماعی کوشش پر زور دیا اور کہاکہ یہ کام جمعیة علماءبہتر طریقہ سے انجام دے سکتی ہے۔مولاناعبدالرحیم بانعیم صاحب مدعوءخصوصی نے اپنے خطاب میں تمام علماءکو جمعیة کے ساتھ جڑ کر تمام مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور انکی خیر خواہی کیلئے کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ علماءبھی حکومتی اور دیگر مراعات کو حاصل کرنے میں تکلف نہ کریں ۔ آخر میں صدر اجلاس حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیة علماءتلنگانہ نے جمعیة کے ذمہ داروں کو تلقین کی کہ اسلام کے محبت کے پیغام کو عام کریں اور پیا رومحبت سے تمام لوگوں کو اپنے ساتھ لیکر کام کریں۔

صدر اجلاس نے کہا کہ ہمیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسوہ کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مکہ میں جس مقصد کے تحت دارالندوہ قائم کیا گیاتھا یعنی انسانیت کی خدمت اگر آج بھی وہ اس مقصد کے لئے مجھے مدعو کریں تو میںضرور جاو¿نگا۔ آخر مےں صدر محترم کی دعاءپر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔جنرل سیکریٹری جمعیة علماءتلنگانہ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے اجلاس کی کاروائی چلائی۔

اجلاس مےںمولانا عبد الستار صاحب رکن عاملہ رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ ‘ مولانا محمد سعےد احمد صاحب نائب صدر جمعیة علماءتلنگانہ ‘ مولانا مصدق القاسمی صاحب نائب صدر جمعیة علماءتلنگانہ‘ مولانا عبد القادر صاحب رکن عاملہ رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ مفتی الےاس احمد حامد صاحب آرگنائزرےاستی جمعیة علماءتلنگانہ ‘ مولانا عبد اللہ اظہر صاحب سکرےٹری رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ مولانا مصباح الدےن صاحب خازن رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ ‘ مفتی ےونس صاحب رکن عاملہ رےاستی جمعیةعلماءتلنگانہ ‘ مولانا قاضی محمد مسےح الدےن صاحب رکن عاملہ رےاستی جمعیةعلماءتلنگانہ‘

مولانا سےد سمےع اللہ خان صاحب رکن رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ ‘مفتی عبد السلام صاحب رکن رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ مولانا نعےم کوثررشادی صاحب رکن رےاستی جمعیةعلماءتلنگانہ‘ مفتی اسلم سلطان صاحب رکن رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘مولانا عبد الوارث صاحب رکن رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ مولانا عبد القوی صاحب (مکتھل) رکن رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ محترم سےد غلام افضل خسروپاشاہ بےابانی صاحب مدعوءحضوصی رےاستی جمعیةعلماءتلنگانہ‘

مولانا عبد الرحےم نانعےم صاحب مدعوءحضوصی رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ مفتی عظےم الدےن جنےد صاحب مدعوءحضوصی رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ مولانا احسن زاہد صاحب مدعوءحضوصی رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘ مولانا عتےق صاحب مدعوءحضوصی رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ‘محترم ےونس صاحب مےٹرچل مدعوءحضوصی رےاستی جمعیة علماءتلنگانہ۔مولانا حسان الدےن فرقان مدعوءحضوصی رےاستی جمعیةعلماءتلنگانہ اور دےگر احباب شرےک تھے۔

  News Source : M.F. Biag Riaz