ورنگل کے سابق میئر گونڈا پرکاش پولیس حراست میں.

Former Warangal Mayor Gonda Prakash in police custody.

ورنگل- 25/ ستمبر
( نامہ نگار )
ہنمکنڈہ: مجلس بلدیہ ورنگل کے سابقہ میئر گونڈا پرکاش راؤ کو ہنمکنڈہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ گونڈا پرکاش راؤ بھویتا سری چٹ فنڈ کے چیئرمین ہیں اور سینکڑوں صارفین کے پیسے ہڑپ کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متاثرہ افراد نے حیدرآباد کنزیومر کمیشن سے شکایت درج کرائی تھی۔ کئی نوٹسیں جاری کئے جانے کے باوجود اُنہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر کمیشن نے اُن کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔ اسی سلسلے میں ورنگل پولیس نے گُنڈا پرکاش راؤ کو حراست میں لے کر کمیشن کے دفتر منتقل کردیا۔ یاد رہے کہ گونڈا پرکاش راؤ بی آر ایس دورِ حکومت میں ورنگل میونسپل میئر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

News Source : Mohd. Munwaruddin