Timely action by Intezagunj Police, disabled person Toufeeq Ahmed gets his mobile back

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
منڈی بازارورنگل کے رہنے والے معذور شخص توفیق احمد کا تقریباً 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون نومبر 2025 میں سی کے ایم اسپتال کے قریب گم ہوگیا تھا۔ یہ موبائل ان کے روزگار کے لیے بہت اہم تھا۔ موبائل گم ہونے پر توفیق احمد نے انتظار گنج پولیس اسٹیشن سے مدد طلب کی۔
سی آئی محمد عبدالشکور کی ہدایت پر پولیس عملہ کانسٹبل سندیپ اور جیوتسنا نے سی ای آئی آر پورٹل(CEIR Portal) کی مدد سے گمشدہ موبائل کا پتہ لگایا اور اسے برآمد کرلیا۔
بعد ازاں پولیس نے موبائل فون توفیق احمد کے حوالے کردیا۔ موبائل واپس ملنے پر توفیق احمد نے انتظار گنج پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

