غیر ذمہ دارانہ تبصرے ناقابل قبول: کانگریس قائدین کی کے ٹی آر کے خلاف پولیس شکایت۔

Irresponsible comments unacceptable: Congress leaders’ Police complaint against KTR

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ:

ورنگل پولیس کمشنر سَن پریت سنگھ سے بروز چہارشنبہ ورنگل مغربی حلقہ کے ایم ایل اے نائینی راجیندر ریڈی، وردھنا پیٹ حلقہ کے ایم ایل اے کے آر ناگاراجو، ہنمکنڈہ اور ورنگل اضلاع کے ڈی سی سی صدور اناگالا وینکٹ رام ریڈی اور محمد ایوب نے ملاقات کر کے بی آر ایس پارٹی کے ایم ایل اے کلواکنٹلہ تارک راما راؤ (کے ٹی آر) کے خلاف شکایت درج کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے ہنٹر روڈ پر منعقدہ جلسہ عام میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور تلنگانہ کے وزیراعلٰی ریونت ریڈی کے خلاف کے ٹی آر کی جانب سے کیے گئے تبصروں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک عوامی نمائندے کی حیثیت سے غیر ذمہ دارانہ اور ناشائستہ انداز میں کیے گئے یہ تبصرے جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔

انہوں نے کمشنر پولیس سے مطالبہ کیا کہ عوام میں نفرت پھیلانے اور شخصی شہرت کو نقصان پہنچانے والے ان تبصروں پر قانونی دفعات کے تحت فوری مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی آئندہ ایسے نامناسب تبصروں کی تکرار کو روکنے کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔

News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid