ورنگل میں 19 ستمبر کو تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد۔

Tajdar-e-Khat-e-Nabuwwat Conference to be held in Warangal on September 19.

ورنگل- 17/ ستمبر

(اپنا ورنگل)

ورنگل ( محمد منو

جامعہ مخدومیہ اشرف العلوم کے زیراہتمام پانچواں سالانہ عظیم الشان ’’تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ 19 ستمبر 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء, بمقام ستارہ گیسٹ ہاؤس, تلک روڈ ایل بی نگر ورنگل میں منعقد ہوگا۔ اس بابرکت کانفرنس کی صدارت حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی رفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ صاحب قبلہ, سجادہ نشین درگاہ شریف قاضی پیٹ و چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کریں گے۔ حضرت علامہ سید محمد بختیار بیابانی صاحب قبلہ رفاعی القادری، جانشین درگاہ قاضی پیٹ ورنگل کلیدی خطاب کریں گے اس جلسے میں مہمانانے خصوصی حضرت علامہ مفتی فرقان رضا منظرؔی بریلی شریف، حضرت مفتی محمد شرف الدین مصباحی سقافی بانی و ناظم دارالعلوم حنفیہ غریب نواز شمون پیٹ ورنگل کے علاوہ دیگر اہم شخصیات خصوصی خطاب کریں گئے۔ جامعہ کی جانب سے عامۃ المسلمین سے اس بابرکت کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے، تاکہ عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ اور اس کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔

News Source : Mohd. Munwaruddin