جنگاؤں ضلع مینارٹی ویلفیر آفیسر ڈاکٹر بی ۔ وکرم کمار سے محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی ملاقات۔

 Mohammad Jamal Shareef Advocate met with Jangaon District Minority Welfare Officer Dr. B. Vikram Kumar

(اپنا ورنگل) 

جنگاؤں :

محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے جنگاؤں ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ڈاکٹر بی وکرم کمار کا انٹرویو لیا۔ضلع اقلیتی بہبودافسر نے کہا کہ ضلع جنگاوں میں اقلیتی بہبود کے تحت دو اقامتی اسکول اور دو کا لجس ہیں ۔ جنگاؤں میں ٹمریز اسکول و کالج لڑکوں کیلئے،اور اسٹیشن گھن پور میں لڑکیوں کیلئے اسکول و کالج قائم ہیں۔یہاں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے تعلیم کا موثر انتظام حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔یہاں پر تربیت یافتہ اساتذہ واعلیٰ تعلیم یافتہ لکچرر موجود یں.یہاں پر اچھی تعلیم دی جاتی ہے۔اور ہر سال بہت شاندار نتائج آرہے ہیں۔

انھوں نے خاص کر ضلع جنگاؤں کے مسلم اقلیتوں سے اپیل کی کہ اپنے نو نہالوں کو ٹمریز کے اسکول اور کالج میں داخلہ دلائیں ۔ حکومت اچھی سے اچھی تعلیم دینے کیلئے تیار ہے۔ لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علحدہ علحدہ رہائش کا انتظام ہے۔لڑکوں کیلئے مسجد کا بھی انتظام ہے جہاں جمعہ کی نماز بھی پڑھائی جاتی ہے۔

اسکول اور کالج میں عربی تعلیم کا بھی انتظام حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے یہاں روزانہ دینی تعلیم کا نظم ہے۔یہاں مفت طعام ، یونیفارم صابن ،ریائش ،بیڈس،اسپورٹس کےسامان کے علاوہ فری میڈیکل کا بھی انتظام ہے -جنگاؤں ضلع کے مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول اور کالج ٹمریز میں داخلہ دلائیں اور حکومت کی مدد کر یں۔ اپنے بچوں کا بہترین متقبل بنائیں۔ خانگی اسکولوں اور کالجوں میں لاکھوں اور روپئے خرچ کرکے والدین پریشان نہ ہوں۔

حکومت کی جانب سے فراہم کردہ موقع کے استفادہ حاصل کریں اور اپنے اپنے بچوں کو ٹمریز اسکول و کالجس میں داخلہ دلوائیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz