گورنمنٹ ڈگری کالج میں وسیع روزگار مہم، نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم۔

Extensive employment campaign at Government Degree College, providing job opportunities to youth

(اپنا ورنگل) 

عادل آباد :

گورنمنٹ ڈگری کالج (سائنسس)، عادل آباد میں تلنگانہ اکیڈمی فار اسکل اینڈ نالج (TSKC) اور میجک بس انڈیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ وسیع روزگار مہم میں 15 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے۔یہ پروگرام کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا کی نگرانی میں منعقد ہوا، جبکہ ٹی ایس کے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سراونی اور عمران نے شرکت کرتے ہوئے امیدواروں کی رہنمائی کی۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے آئی ٹی، چیٹ و وائس پروسیس، ہیومن ریسورس، فارما اور دیگر شعبوں میں انٹرویوز دیئے، جن میں بعض ورک فرام ہوم مواقع بھی شامل تھے۔یہ روزگار مہم نوجوانوں کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی، جہاں انہیں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے براہِ راست ملاقات اور روزگار کے حصول کا موقع ملا۔

کالج انتظامیہ نے اس کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

News Source : Shafeeq Ahmed