جماعت اسلامی ویمنس ونگ ہنمکنڈہ کے زیر اہتمام عید ملاپ تقریب،ضلع کلکٹر چاہت باجپائی ،ریاستی سکریٹری محترمہ عشرت بانو و دیگر کاخطاب ۔

Eid Milap ceremony organized by Jamaat-e-Islami Women’s Wing Hanamkonda, address by District Collector Chahat Bajpayee, State Secretary Ms. Ishrat Bano and others

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

جماعت اسلامی ہند ویمنس ونگ رائے پورہ اینڈ این جی اوز کالونی ہنمکنڈہ کے زیر اہتمام برین اسٹار اسکول ہنمکنڈہ میں ’ عید ملاپ و گیٹ ٹو گیدر ‘ پروگرام کا زیر صدارت محترمہ عشرت بانو صاحبہ اسٹیٹ سکریٹری ویمنس ونگ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ انعقاد عمل میں لایا گیا ۔پروگرام کا آغاز محترمہ معراج صاحبہ کی تلاوت وترجمہ کے ساتھ ہوا ۔خدیجہ نے حمد باری تعالی پیش کیا ۔ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ چاہت باجپائی آئی اے ایس نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔نازیہ خلیل پروگرام کی کنوینر تھیں ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے مخاطب کرتے ہوئے تمام شرکاء کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کا پروگرام انتہائی خوش آئند ہے ۔

ان پروگراموں کے ذریعہ ہندو مسلم خواتین کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔عید ملاپ جیسی تقاریب سے بلا لحاظ قوم وملت سے سب کو مدعو کرکے اجتماعیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ ہوتا ہے ۔سماج میں بھائی چارہ ،رواداری اور باہمی اتحاد کو فروغ ملتا ہے اور مختلف مذاہب و طبقات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار حاصل ہوتا ہے ۔اس طرح کا پروگرام امن مذہبی آہنگی ،قومی یکجہتی ،اور امن و محبت کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے ۔انہوںنے اس پروگرام میں مدعو کرنے خوشی کا اظہار کیا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر منتظمین کی جانب سے کلکٹر کی تہنیت کی گئی ۔ محترمہ عشرت بانو ریاستی سکریٹری ویمنس ونگ نے صدارتی خطاب میں کہاکہ اللہ تعالی نے ہم تمام لوگوں کے لئے ماہ مقدس کا مہینہ عطا فرمایا ۔

رمضان ابھی ابھی رخصت ہوا ہے ۔ہمیں اپنا محاسبہ کرنے اور ہر وقت توبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم نے جو رمضان میں عبادات اور نیکیاں کی ہیں اسے ماباقی 11مہینے جاری رکھیں ۔انہوںنے کہاکہ توبہ کو اپنے اوپر لازم کرلو اور ہر حال میں اللہ تعالی تعالی کا شکر بجا لائیں اور سیرت کو مضبوطی سے تھام لیں ۔انہوںنے کہاکہ رمضان نے ہمیں قرآن سے تعلق ،تراویح ،سماعت قرآن ،حسن اخلاق اور بہت کچھ دیا ۔محترمہ سیدہ رضیہ سلطانہ صاحبہ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جسمیں قرآن مجید نازل ہوا ۔عید الفطر خوشی کا نام ہے ۔آپ ﷺ نے عید منانے کا حکم دیا ہے ۔

محترمہ تنظیم عائشہ خاتون رکن جماعت انچارج CIOنے کہاکہ یہ ایک عظیم خوشی کا موقع ہے چونکہ ہم ماہ رمضان المبارک میں روزہ ،قرآن مجید کی تلاوت ،تراویح کا اہتمام ،صدقہ و خیرات کرتے ہیں ۔بھوک اور پیاس کو برداشت کرتے ہیں یہ مہینہ ہمارے لئے نفس کی تربیت کا مہینہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ دلوں کی ناراضگی کو دور کریں ،قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا معمول بنالیں ۔ ا س موقع پر جی پدمجا ہومین رائٹس ،ڈاکٹر دیویجا سائکیاٹرسٹ ،ڈاکٹر اوشا رانی اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔.

News Source : Aleem Danish