مسلم گریجویٹ اسوسی ایشن کریم نگر کا اہم اجلاس، TS-LAWCET-2026 ایل ایل بی میں داخلوں کے لیے اپیل۔

Important meeting of Muslim Graduate Association Karimnagar, appeal for admissions in TS-LAWCET-2026 LLB

(اپنا ورنگل)

کریم نگر:

مسلم گریجویٹ اسوسی ایشن کریم نگر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر مسلم گریجویٹ ویلفیئر اسوسی ایشن محمد مصطفیٰ علی انصاری، جنرل سیکرٹری محمد ایڈوکیٹ الطاف احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں طلبہ و طالبات کوTS-LAWCET-2026 ایل ایل بی کے تین سالہ اور پانچ سالہ کورسز میں داخلے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔اپنے مشترکہ بیان میں ذمہ داران نے ان تمام خواہشمند طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد داخلے کی کارروائی مکمل کریں، کیونکہ بغیر جرمانہ (فائن) کے داخلے کی آخری تاریخ یکم اپریل2026 مقرر کی گئی ہے۔

اس کے بعد بھی داخلے جاری رہیں گے، تاہم فائن کے ساتھ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں سماج کو مسلم وکلاء اور دانشوروں کی اشد ضرورت ہے، اس لیے جو افراد اس میدان میں دلچسپی اور صلاحیت رکھتے ہیں، وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور قانون کی تعلیم حاصل کریں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ محمد الطاف احمد نے مزید کہا کہ عنقریب طلبہ کی رہنمائی کے لیے لیکچرز اور اورینٹیشن پروگرامس بھی منعقد کیے جائیں گے، تاکہ طلبہ کو درست سمت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں مسلم گریجویٹ اسوسی ایشن کے اراکینِ عاملہ، نائب صدر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

News Source : Shafeeq Ahmed