Complaints received in Prajavani should be resolved immediately: District Collector B. Satya Prasad

(اپنا ورنگل)
جگتیال :
ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پرجاوانی درخواستوں کی جامع تحقیقات کریں اور مسائل کو جلد حل کریں۔پیر کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ایڈ یشنل کلکٹرس اورار ڈی او،کے ساتھ منعقدہ پر جاوانی پروگرام میں عوام سے شکایات اور درخواستیں مو صول ہوئیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے کہا ضلع کے مرکز کے ساتھ ساتھ ضلع کے کئی منڈلوں کے لوگ پرجاوانی آکر اپنے مختلف مسائل کی درخواستیں پیش کر تیے ہیں۔
اور کہا کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے محکموں کو موصول ہونے والی شکایات پر مثبت انداز میں کام کریں اور مسائل کی جامع تحقیقات کرکے انہیں حل کرنے میں پہل کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً عرضیوں کا جائزہ لیں اور انہیں زیر التواء رکھے بغیر حل کریں۔دریں اثنا، آج منعقدہ پر جاوانی پروگرام میں کل 74 شکایات اور درخواستیں موصول ہوئیں، اور متعلقہ حکام کی جانب سے ان کے فوری حل کے لیے مناسب اقدامات کیے جا ئیں گے۔
اس پروگرام میں ضلع ایڈیشنل کلکٹرس بی ایس لتا ،ایڈیشنل کلکٹر لو کل باڈیز بی۔ راجہ گوڑ، جگتیال ، کورٹلہ ، میٹ پلی ،کے ار۔ ڈی ۔اوز۔مدھو سودن،جیواکر ریڈی،نر سمہا راو، مختلف محکموں کے ضلعی افسران، تحصیلدار، متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔
News Source : Syed Ghouse

