نارائن پیٹ میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام عید میلاپ تقریب کا انعقاد۔

Eid Milap ceremony organized by Jamaat-e-Islami Hind in Narayanpet

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ :

دنیا کی سوپر پاور کہے جانے والےملک امریکہ کا سچ آج آشکار ہو چکا ہے کہ وہ کس طرح سے دنیا کے وسائل پر قبضہ کرکے کمزور ممالک کا استحصال کرتے ہیں۔ایک طرف امریکہ نے خودمختارملک ایران کے اعلیٰ قیادت کو شہید کیا تو دوسری طرف 165 معصوم بچیوں پر بھی حملہ کرتے ہوئے انہیں شہید کیا۔ اس کے برخلاف ایران نے یہ ثابت کردیا کہ عزم اور حوصلوں کے ساتھ بڑی سی بڑی طاقتوں کو جھکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ 48 کھنٹے کی مہلت دینے والے امریکہ نے اچانک اپنی بات سے مکر تے ہوئے 5 دن کیلیے اپنے منصوبہ کو پیچھے ڈالدیا۔ آج ہندوستان کیلئے موقع ہے کہ وہ سامنے آکر اپنا کردار پیش کرے اور امریکہ کی جابرانہ پالیسیوں کی کھلی مخالفت کرے۔

ان خیالات کا اظہار جناب حامد محمد خان صاحب سیکرٹری توسیع و استحکام جماعت اسلامی ہند نے نارائن پیٹ کے سٹیزن کلب میں منعقدہ عید میلاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اجلاس میں ان کے علاؤہ جناب چٹم رام موہن ریڈی سابقہ رکن اسمبلی مکتھل، جناب شیواکمار ریڈی سینئر قائد کانگریس پارٹی، جناب ناگوراو ناموجی سینئر قائد بی جے پی، محترمہ شویتا ستیہ نارائنا یادو چیئرپرسن بلدیہ نارائن پیٹ، جناب غیاث الدین قادری سجادہ درگا تقی بابا، سوامی شانتانند پروہیت فاؤنڈر شکتی پیٹھم، جناب سدا شیوا ریڈی زرعی مارکیٹ کمیٹی چیئرمین، کے علاؤہ سیاسی سماجی قائدین موجود تھے۔ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے جناب حامد محمد خان نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کثرت میں وحدت پائی جاتی ہے۔

عید میلاپ تقریب کے ذریعہ جماعت اسلامی ہند ملک کے طول و عرض میں ایکجہتی کا پیغام عام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جناب عبد الواحد ایڈیٹر گیٹورائی نے اس موقع پر عیدالفطر، رمضان کے مقاصد اور تقویٰ کو قرآن مجید کی روشنی میں تلگو زبان میں سمجھایا۔ بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیوا کمار ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے دنیا میں ہونے والے فتنوں کا راست ذمہ دارامریکہ کو بتایا اور نارائن پیٹ کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ کی ستائش کی کہ کرونا کے باعث رکے جانے والے عید میلاپ تقریب کی روایات کو دوبارہ زندا کرنے اور مستقبل میں مسلسل اس طرح کی تقریب رکھنے کیلئے اپنے تعاون پیش کیا۔

جناب چٹم رام موہن ریڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں رجسٹرڈ 98 ذاتیں ہیں پھر بھی ہمارا ملک گنگا جمنا تہذیب کا گہوارا ہے۔ جہاں ہندو مسلم سیکھ عیسائی آپس میں ملکر رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سابق میں بھی جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے عید میلاپ تقریب میں شرکت کرتے رہے ہیں اور ان پروگراموں میں شرکت سے انہیں دلی سکون ملتا ہے۔ جناب ناگوراو ناموجی سینئر قائد بی جے پی نے کہا کہ آج مشرق وسطیٰ جنگ کا میدان بنا ہوا ہے لوگ عید بھی خوف کے ماحول میں منانے کیلئے مجبور ہیں اور ایک اسلامی ملک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں ایسے میں ہمارا ملک ہندوستان دینا کا واحد ملک ہے جہاں ہولی، رمضان، آپس میں ملکر منائی جاتی ہے۔

ایک گھر میں جب چار لوگ ہوں تو برتنو کی آواز آنا واجب ہے ایسے میں یہ کہنا کہ آپس میں ایکجہتی نہیں ہے مناسب نہیں۔ انہوں نے مسقبل میں جب کبھی ضرورت پڑے انکا ساتھ دینے کی پیشکش کی۔ اجلاس سے سی پی آئی قائدین جناب وینکٹ رام ریڈی، جناب بی کاشی ناتھ، جناب سدرشن ریڈی، سوامی شانتانن پروہیت، پاسٹر مسٹرامروتھم، جناب عبد القادر ایم آئی ایم ، بی رامو نے اجلاس سے خطاب کیا۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جناب کے راجکمار ریڈی چیئرمین بھیشما فاؤنڈیشن ،جناب منصور علی ناظم ضلع شریمتی این منجولا گوڑ نائب صدر نشین بلدیہ ستہ نارائن یادو(بی جے پی)، بی رامو(سی پی آئی) نے شرکت کی۔

اجلاس کی کاروائی جناب ارشد فیصل امیر مقامی نے سنبھالا، جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی، جناب احمد خان، جناب حسن الدین پٹیل ، جناب انور پاشاہ، جناب ظہیر صوفی، جناب حسین،پاشاہ جناب سیدمحبوب، جناب عبدالخالق جناب عبدالقادرسنڈکے ، جناب تجمل حسین، جناب طاہر پاشاہ، جناب محمد ریاض کے علاؤہ دیگر موجود تھے۔ اجلاس کے بعد شرکاء کی شیر خورمہ سے تواضع کی گئی۔

News Source : Mohd. Ashwaq