رمضان میں عبادت کا جذبہ بڑھانے کا منفرد اقدام، جامع مسجد مدراسی منڈی بازار ورنگل میں تراویح کے پابند طلبا میں کرکٹ کٹس کی تقسیم۔

A unique initiative of pride in the spirit of worship during Ramadan, distribution of cricket kits among students who are required to perform Taraweeh prayers at Jama Masjid Mandi Bazar, Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

ماہِ مقدس رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر جامع مسجد مدرسی منڈی بازار ورنگل میں ایک روح پرور اور حوصلہ افزا پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں باقاعدگی سے نمازِ تراویح ادا کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے طور پر کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔یہ تقریب مسجد کی انتظامی کمیٹی کے صدر جناب الحاج کے اعجاز احمد صاحب( شمع بیڑی) کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جناب اعجاز احمد نے طلبا کے دینی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو عبادات کے ساتھ ساتھ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جن طلبا میں کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں ان میں اظہر عبد الرحمن ولد محمد عامر، آہل باشاہ ولد رئیس احمد، محمد عبدالروف ولد محمد عبداللہ، محمد سعد علی ولد محمد واجد علی اور محمد خواجہ ولد محمد شفیع شامل ہیں۔مزید برآں روزانہ پابندی سے نمازِ تراویح میں شرکت کرنے والے تقریباً 60 تا 70 طلبا میں ہر روز تراویح کے بعد چاکلیٹس بھی تقسیم کئے گئے جس سے بچوں میں عبادت کا شوق دیکھا گیا۔ مسجد کمیٹی کی جانب سے روزانہ تقریباً 350 افراد کے لیے افطار کا بھی بہترین انتظام کیا گیاجس سے نمازیوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد مستفید ہو ئی۔

یہ اقدام خدمتِ خلق کا بہترین نمونہ ہونے کے ساتھ رمضان المبارک کی برکتوں کو عام کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔اس موقع پر مسجد کے امام حافظ و قاری جاوید احمد صاحب نے بھی شرکت کی اور طلبا کو دین سے مضبوط وابستگی اختیار کرنے کی تلقین کی، جبکہ انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔تقریب میں مسجد کی انتظامی کمیٹی کے اراکین، مصلیانِ کرام اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آخر میں صدرِ اجلاس الحاج اعجاز احمد کے دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ملک میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

News Source : Aleem Danish