تمام سرکاری محکموں کو ایک ہی مقام پر منتقل کرنے کی تیاری, ورنگل میں نئے انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ کا ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شارداکا معائنہ۔

Preparations to shift all government departments to one location, District Collector Dr. Satya Sharda inspects the new integrated collectorate in Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ نئے انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ عمارت کے کامپلکس کو جلد از جلد عوام کے لیے دستیاب بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ کلکٹر نے ورنگل کے پرانے اعظم جاہی ملز گراؤنڈ میں زیرِ تعمیر نئے کلکٹریٹ عمارت کے کامپلکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تکمیل کے قریب پہنچ چکی تین منزلہ عمارتوں کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ مختلف سرکاری محکموں کے لیے کمروں کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں پیشگی منصوبہ بندی تیار کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی سہولت کے پیش نظر تمام محکموں کو ایک ہی جگہ مربوط انداز میں کام کرنے کے لیے اس انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔کلکٹر نے مزید ہدایت دی کہ بجلی، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی جیسی بنیادی سہولیات کو جلد مکمل کر کے دفاتر کو استعمال کے لیے تیار کیا جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر سندھیارانی، ضلع ریونیو آفیسر وجئے لکشمی، ضلع پریشد سی ای او رام ریڈی، روڈز اینڈ بلڈنگس محکمہ کے ضلع افسر راجندر، آر ڈی اوز سُما اور اُمارانی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندے موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz