Negligence in development works will not be tolerated: MLA Naini Rajendra Reddy
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
حال ہی میں گریٹر ورنگل کے چھٹے ڈویژن کے حدود میں واقع بوکّلاگڈّا علاقے میں اندرونی سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا آغاز کرنے والے ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے آج صبح خود وہاں کا دورہ کر کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
سڑک کی تعمیر کا کام صحیح طریقے سے ہو رہا ہے یا نہیںبنائی گئی سڑکوں پر واٹر کیورنگ ہو رہی ہے یا نہیںمعیار کے اصولوں پر عمل کیا جا رہا ہے یا نہیںسے متعلق معائنہ اور معلومات دریافت کیں ۔
انہوں نے افسران اور کنٹریکٹروں کو واضح ہدایت دی کہ کاموں میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایم ایل اے ناینی راجندر ریڈی نے کہا کہ عوام کو پائیدار بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہی ان کا اہم مقصد ہے۔
اس لیے ہر ترقیاتی کام کو معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ ضلع لائبریری چیرمین ہنمکنڈہ محمد عزیز خان ، بی سی سیل چیرمین کرانتی بومٹی ، ڈویژن صدر شیواجی، سینئر رہنما بابائی اور دیگر بھی موجود تھے۔.
News source : Aleem Danish

