Mohammad Asaduddin reappointed as Karnataka state spokesperson of Janata Dal (Secular)
(اپنا ورنگل)
بیدر :
ریاست کرناٹک میں ایک اہم سیاسی پیش رفت کے تحت محمد اسدالدین کو مسلسل دوسری مرتبہ جنتا دل (سیکولر) کا کرناٹک ریاستی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی دوبارہ تقرری جماعتی قیادت کے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔محمد اسدالدین اپنی مدلل گفتگو، مؤثر اندازِ بیان اور عوامی مسائل کی مضبوط نمائندگی کے لیے معروف ہیں۔
انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی معاملات پر جماعت کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا ہے اور ریاست بھر میں عوام، خصوصاً نوجوانوں اور اقلیتی طبقات کے درمیان جماعت کے پیغام کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔جنتا دل (سیکولر) بیدر شہر کے نائب صدر عبدالـمتین نے اس موقع پر محمد اسدالدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں جماعت مزید مستحکم ہوگی اور کرناٹک بھر میں اپنا دائرہ اثر وسیع کرے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی جماعت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
News Source : M.A. Samad Maju wala

