کریم نگر میں مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی تقریب۔

Moulana Abul Kalam Azad’s death anniversary ceremony in Karimnagar

(اپنا ورنگل)

 کریم نگر :

ملک کے پہلے وزیر تعلیم،عظیم مجاہد آزادی،مفکر اسلام،مفسر قران،امام الہند ،مولانا غلام محی الدین ابوالکلام آزاد کی68 ویں یوم برسی تقریب روایتی جوش و خروش کے ساتھ ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی افس اور بومکل چوراہے کے قریب منائی گئ۔قبل ازیں دفتر ڈی سی سی۔میں منعقدہ برسی تقریب سے خطاب کرتے سوڈا چیرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے کہا ک مولانا آزاد ایک عظیم مجاہد آزادی تھے جنھوں نے انگریزوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئ دیوار کی طرح سینہ سپر ہوکر کھڑے ہوگئے اور انگریزوں کے دانت کھٹے کردئے۔نا صرف یہ بلکہ یو۔جی۔سی،ائ۔ ائ۔ٹی۔تعلیمی ادارہ جات بھی مولانا ہی کی مرہون منٹ ہے۔

قبل ازیں مولانا کی تصویر پر پھول مالایئں چڑھاکر انھیں گلہاے عقیدت پیش کی گئ۔جبکہ بعد ازاں دوسری تقریب مولانا آزاد چوک،نزد بومکل پر منعقد ہوئ جہاں مولانا آزاد کے مجسمہ پر پھول مالایئں چڑھاکر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈی۔سی۔سی میناریٹی سیل چیرمین ایم۔ڈی۔تاج الدین،سابق ایم۔پی۔ٹی۔سی۔پاشاہ،ٹاون

صدر کانگریس میناریٹی سیل آحمد علی،سابق ضلع صدرنشین وقف بورڈ،ایس۔اے۔محسین، سوسائٹی ممبر سرور خان،ڈی۔سی۔سی جنرل سکریٹری ایس۔کے۔سراج حسین، اور ایم۔ڈی۔عمران نے کہا کہ مولانا آزاد سیاسی مدبر اورقوم و ملت کےحقیقئ خیر خواہ تھے۔ملک میں مختلف طبقات اور قوم میں اتحاد و یکجہتی کیلئے مولانا نے کئ طرح کےکارنامے انجام دیئے تھے۔جس کو تاحال یاد کیا جاتاہے۔اس موقع پر کانگریس قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

News Source : Shafeeq Ahmed