ضلع میں بلدیاتی انتخابات کی گنتی پرامن طریقے سے مکمل: ضلع الیکشن افیسراور ضلع کلکٹر بی. ستیہ پرساد

Counting of local body elections in the district completed peacefully: District Election Officer and District Collector B. Satya Prasad

(اپنا ورنگل)

جگتیال :
جگتیال ضلع ہیڈکوارٹر کے ایس کے۔ این ۔آر ۔ڈگری کالج میں جنرل آبزرور جنرل مبصر کھرتاڈے کالی چرن سداما راؤ، ضلع الیکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد، ضلع ایس پی اشوک کمار نے ضلع کی 5 بلدیات کے تعلق سے بلدیاتی انتخابات کی گنتی کا قریب سے مشاہدہ کیا اور وقتاً فوقتاً مناسب تجاویز پیش کیں۔

اس میں ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز بی۔ راجہ گوڑ نے شرکت کی۔ضلع الیکشن افسر اور ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے بتایا کہ میونسپل الیکشن کے لیے ووٹوں کی گنتی کے لیے کیے گئے وسیع انتظامات کی وجہ سے گنتی کا عمل شام 6 بجے تک پرامن طریقے سے ختم ہوا۔انہوں نے کہا کہ 5 بلدیات کی گنتی کے لیے 46 میزیں، 46 کاؤنٹنگ سپروائزر، 138 کاؤنٹنگ اسسٹنٹس اور 46 مائیکرو آبزرور مقرر کیے گئے تھے اور مجموعی طور پر 3 راؤنڈز میں گنتی کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔

انہوں نے عوام، خصوصی افسران، نوڈل افسران، میونسپل کمشنرز، متعلقہ ضلعی حکام، پولیس، انتخابی عملہ، میڈیا اور انتخابات میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ضلع میں بلدیاتی انتخابات کو پرامن اور کامیابی سے کرانے میں تعاون کیا۔

News Source : Syed Ghouse