جنگاؤں میں 8 فروری کو ایک روزہ حج تربیتی پروگرام۔

One-day Hajj training program in Jangaon on February 8

(اپنا ورنگل)

جنگاؤں :
محمد خواجہ مجتہدالدین سیکرٹری ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی اطلاع کے بموجب ضلع جنگاؤں حج سوسائٹی وصادق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جنگاؤں میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام برائے عازمین حج بتاریخ 8 فروری بروز اتواربوقت10بجے دن بمقام رما دیوی فنکشن ہال سدی پیٹ روڈ جنگاؤں میں منعقد ہوگا۔ جس میں متحدہ ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ، ملگ، بھوپال پلی،محبوب آباد ورنگل کے علاوہ سدی پیٹ اور بھونگیر کے عازمین حج بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس پروگرام کی صدارت حضرت مولانا عبد الحفیظ صاحب قاسمی صدر حج سوسائٹی جنگاؤں کریں گے۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی حضرت سید غلام افضل بیابانی رفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ صاحب سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و چیرمین تلنگانہ حج کمیٹی شرکت کریں گے۔

حضرت مولانا محمد مظہر قاسمی نقشبندی صاحب خلیفہ مجاز پیر ذوالفقار نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ بحیثیت ماسٹر حج ٹرینر اس تربیتی پروگرام میں مناسک حج،فضائل وعبادات اور زیارت مدینہ منورہ پر تفصیلی طور پر تربیت فراہم کریں گے۔

ان کے علاوہ حج سوسائٹی کے ذمہ داران و علماء کرام بھی مخاطب فرمائیں گے۔خواتین کے لیے پردے کا معقول نظم رہیگا۔ حج سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داروں نے حجاج کرام سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz