نارائن پیٹ میں جلسۂ دستار بندی و فضیلتِ علمِ دین، استقبالِ ماہِ رمضان کے عنوان سے منعقد ہوگا۔

A gathering will be held in Narayanpet under the title of "Dastar Bandi, Excellence of Religious Knowledge, and Welcoming the Month of Ramadan.”

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ:

مدرسہ دارالعلوم دینیہ (ملحقہ جامعہ نظامیہ) جامع مسجد نارائن پیٹ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان اور روح پرور جلسۂ دستار بندی و فضیلتِ علمِ دین و استقبالِ ماہِ رمضان کا انعقاد بروز جمعرات، 5 فروری 2026، بعد نمازِ عشاء میدان جامع مسجد نارائن پیٹ میں عمل میں آئے گا۔ اس بات کی اطلاع مولانا شفاعت علی نظامی ناظم تعلیمات مدرسہ ھذا نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس باوقار جلسہ کی صدارت حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب سجادہ نشین بارگاہِ تقی بابا، حیدرآباد فرمائیں گے۔ جبکہ نگرانی جناب الحاج محمد نواز موسی صاحب صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ ھذا کریں گے،جلسہ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ملک کے ممتاز عالمِ دین شان دکن حضرت مولانا احمد نقشبندی صاحب (امیرِ تحریک صدائے اسلام، حیدرآباد) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

جبکہ مقامی علماۓ کرام حضرت مولانا حافظ و قاری شفاعت علی نظامی (خطیب جامع مسجد نارائن پیٹ)حضرت مولانا حافظ قادری فاروق بن مخاشن (خطیب و امام، مسجد عمر بن خطاب نارائن پیٹ)، حضرت مولانا حافظ محمد وسیم اکرم (امام جامع مسجد نارائن پیٹ) کے خطابات ہوں گے۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد چاند پاشاہ لیکچرر گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ انجام دیں گے۔

جلسہ کا آغاز مدرسہ کے طالب علم حافظ غلام محمد کی قرآت کلام پاک سے ہوگا جب کہ حمد و نعت شریف حافظ سید شاہ محمد تقی رابع قادری جانشین سجادہ بارگاہ تقی بابا پیش کریں گے۔ علاؤہ ازیں مدرسہ کے طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا۔ اس عظیم الشان جلسہ میں مدرسہ دارالعلوم کے شعبہ حفظ القرآن سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے خوش نصیب طلبہ حافظ محمد غوث ، حافظ محمد جعفر ، حافظ عبدالمنیب کی دستار بندی کی جائے گی اور اسناد عطا کئے جائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت دینی جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے علما کرام کے خطابات سے استفادہ حاصل کریں اور جلسہ کی کامیابی میں حصہ لیں۔ اس موقع پر محمد تقی موذن’ حافظ محمد تقی صحافی’ کے علاؤہ دیگر موجود تھے۔

News Source : Mohd. Taqi